وزیر اعظم نے شہریوں کو سرکاری مصروفیات کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی آن لائن نیلامی میں شرکت کی دعوت دی

September 24th, 01:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف سرکاری پروگراموں اور مصروفیات کے دوران موصول ہونے والے تحائف کے منتخب مجموعے کی آن لائن نیلامی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ جناب مودی نے شہریوں کو نیلامی میں فعال شرکت کی ترغیب دی اور نوٹ کیا کہ حاصل ہونے والی آمدنی نمامی گنگا پہل میں استعمال ہوگی، جو بھارت کا کلیدی پروگرام ہے اور دریائے گنگا کے تحفظ اور تجدید کے لیے کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے حاصل شدہ یادگاری نشانیوں /لوح کی نیلامی میں شامل ہونے کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی

October 27th, 01:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی طرف سے موصول ہونے والے یادگاری نشانیوں/ لوح حاصل ہونے کے لیے اپنی بولیاں لگانے کی ترغیب دی۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگا کے لیے وقف کی گئی ہے۔

یادگاروں (مومنٹوز) کی نیلامی کی مدت میں 12 تاریخ تک توسیع

October 07th, 10:51 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بتایا ہے کہ پی ایم مومنٹوز 2022 کی نیلامی کی مدت میں اس ماہ کی 12 تاریخ تک توسیع کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے’وزیر اعظم یادگاری نشان نیلامی‘کو لے کر پیدا ہوئے جوش کی ستائش کی

September 28th, 05:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم یادگاری نشان’میمنٹو‘نیلامی کو لے کر پیدا شدہ جوش پر مسرت کا اظہا رکیا۔انہوں نے تمام لوگوں ، خاص طور سے نوجوانوں سے نیلام کئے جانے والے تحائف پر ایک نظر ڈالنے اور اہل خانہ اور دوستوں کے مابین انہیں بطور تحفہ دینے کو کہا۔