وزیر اعظم نے مشہور فوٹوگرافر جناب رگھو رائے کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا
April 26th, 08:34 pm
وزیر اعظم نے مشہور فوٹوگرافر رگھو رائے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ، اور انہیں ایک جید تخلیق کار بتایا جنہوں نے اپنے کیمرے سے بھارت کی خوبصورتی کو لافانی بنا دیا۔جناب مودی نے کہا کہ جناب رگھو رائے کے کام میں غیر معمولی حساسیت، گہرائی اور تنوع کا عنصر نمایاں تھا، جس میں بھارت بھر میں زندگی کے مختلف پہلوشامل تھے جنہیں وہ عوام کے قریب لے کر آئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوٹوگرافی کی دنیا اور ثقافت میں ان کا تعاون بے مثال ہے، اور ان کی رحلت فنکاروں کی برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔