وزیر اعظم 4 جولائی کو راجستھان اور گجرات کا دورہ کریں گے

July 03rd, 11:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جولائی 2026 کو راجستھان اور گجرات کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریبا 10:45 بجے وزیر اعظم جودھ پور ہوائی اڈے کی ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے اور جودھ پور میں ترمیم شدہ اڑان اسکیم کا آغاز کریں گے ۔ اس کے بعد ، تقریبا 12:15 بجے ، وہ 1.06 لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو وقف کرنے ، افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے بالوترا جائیں گے ۔ وہ اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔

وزیراعظم نے مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے تناظر میں صورتحال اور اس کے تدارکی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سی سی ایس کے اجلاس کی صدارت کی

March 22nd, 09:06 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے تناظر میں صورتحال اور جاری و مجوزہ تدارکی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن

August 25th, 06:42 pm

گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا

August 25th, 06:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی مشترکہ صدارت کی

April 23rd, 02:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 اپریل 2025 کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے شاہی محل میں وزیر اعظم کا استقبال کیا اور ان کا رسمی خیر مقدم کیا ۔

یمنا نگر، ہریانہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح / سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 12:00 pm

ہریانہ کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، راؤ اندرجیت سنگھ جی، کرشن پال جی، حکومت ہریانہ کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں۔ ہریانہ کے میرے بھائی – بہنا نے مودی کی رام رام۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کے یمنا نگر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

April 14th, 11:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے یمنا نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ ہریانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کی مقدس سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا، اسے ماں سرسوتی کی جائے پیدائش، منتر دیوی کا مسکن، پنچ مکھی ہنومان جی کا مقام اور مقدس کپال موچن صاحب کا مقام تسلیم کرتے ہوئے اسے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہریانہ ثقافت، عقیدت اور لگن کا سنگم ہے ‘‘۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کی 135ویں یوم پیدائش پر تمام شہریوں کو دِل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کیں اور بابا صاحب کے ویژن اور حوصلے کو اجاگر کیا ، جو بھارت کے ترقی کے سفر کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

بھوپال، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:35 am

سب سے پہلے تو میں یہاں سے تاخیر سے پہنچنے پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ تاخیر اس لیے ہوئی کہ جب میں کل یہاں پہنچا تو میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ آج دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحان تھے اور ان کے وقت اور میرے راج بھون سے نکلنے کے وقت میں ٹکراؤ تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند کر دی گئیں تو بچوں کو امتحان دینے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اس پریشانی سے بچنے کے لیے میں نے سوچا کہ میں راج بھون سے تب ہی نکلوں گا جب تمام بچے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اس وجہ سے مجھے نکلنے میں 15-20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے آپ سب کو جوپریشانی ہوئی اس کے لیے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کیا

February 24th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

‘اتکرش اوڈیشہ’- میک ان اوڈیشہ کانکلیومیں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 28th, 11:30 am

اس پروگرام میں موجوداوڈیشہ کے گورنر جناب ہری بابو،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی وزراء، اوڈیشہ حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے، صنعت و تجارت کی دنیا کے سرکردہ کاروباری حضرات اور ملک اور دنیا کے سرمایہ کاروں، اور اڈیشہ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور میں 'اتکرش اڈیشہ' - میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا

January 28th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں اتکرش اڈیشہ – میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 اور میک ان اڈیشہ نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 کے مہینے میں اڈیشہ کا ان کا یہ دوسرا دورہ ہے ، ان کا پہلا دورہ پرواسی بھارتیہ دیوس 2025 تقریب کے افتتاح کے لیے تھا ۔ ذکر کرتے ہوئے کہ اڈیشہ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا کاروباری اجلاس تھا، جناب نریندرمودی نے کہا کہ میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 میں تقریباً 5-6 گنا زیادہ سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے ریاست کے عوام اور حکومت اڈیشہ کو بھی مبارکباد دی۔

Congress wants to loot your property and distribute it among its favorite vote bank: PM in Betul

April 24th, 03:00 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed massive public gatherings in Madhya Pradesh’s Betul, reaffirming the strong support of the people for the BJP government and emphasizing the importance of stable governance for development.

Congress wants to snatch your property and impose inheritance tax: PM Modi in Sagar

April 24th, 03:00 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed a massive public gathering today in Sagar, Madhya Pradesh, reaffirming the strong support of the people for the BJP government and emphasizing the importance of stable governance for development.

PM Modi addresses public meetings in Sagar and Betul, Madhya Pradesh

April 24th, 02:50 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed massive public gatherings in Madhya Pradesh’s Sagar and Betul, reaffirming the strong support of the people for the BJP government and emphasizing the importance of stable governance for development.

گوا میں انڈیا انرجی ویک 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن

February 06th, 12:00 pm

گوا کے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلئی جی، گوا کے نوجوان وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ہردیپ سنگھ پوری جی، رامیشور تیلی جی، مختلف ملکوں سے آئے معزز مہمان، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم نے انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا

February 06th, 11:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں، انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا۔ انڈیا انرجی ویک 2024 ،ہندوستان کی سب سے بڑی اور توانائی کی واحد نمائش اور کانفرنس ہے، جس میں ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، پوری توانائی کی اقداری سلسلے کو یکجا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس بھی کی۔

سمبل پور، اڈیشہ میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 02:10 pm

آج اڈیشہ کے ترقیاتیاتی سفر کے لیے بہت ہی اہم دن ہے۔ میں اوڈیشہ کے لوگوں کو تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ اس میں تعلیم، ریل، روڈ، بجلی، پٹرولیم سے جڑے متعدد پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کا فائدہ اڈیشہ کے غریب، مزد، ملازمین، دکانداروں، کاروباری، کسانوں، یعنی اڈیشہ کے سماج کے تمام طبقات کو ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اوڈیشہ میں سہولتوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی لانے والے ہیں۔

وزیر اعظم نے اڈیشہ کے سمبل پور میں 68000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 03rd, 02:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے سمبل پور میں 68,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور کا سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد اہم پروجیکٹوں کے علاوہ قدرتی گیس، کوئلہ اور بجلی کی پیداوار سے توانائی کے شعبے کو بڑھاوا دینا ہے اس کے ساتھ ساتھ سڑک، ریلوے اور اعلیٰ تعلیم کا شعبہ کو بھی فروغ دینا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر آئی آئی ایم سمبل پور ماڈل اور تصویری نمائش کا واک تھرو بھی لیا۔

مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں لیفٹیننٹ جناب اروند بھائی مفت لال کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 27th, 02:46 pm

آج مجھے چترکوٹ کے اس مقدس مقام کی دوبارہ زیارت کا موقع ملا ہے۔ یہ وہ مافوق الفطرت علاقہ ہے، جس کے بارے میں ہمارے سنتوں نے کہا ہے – چترکوٹ سب دن بست، پربھو سیے لکھن سمیت! یعنی بھگوان شری رام روزانہ ماں سیتا اور لکشمن جی کے ساتھ چترکوٹ میں رہتے ہیں۔ یہاں آنے سے پہلے مجھے شری رگھوبیر مندر اور شری رام جانکی مندر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ہیلی کاپٹر سے کامدگیری پربت کو بھی نمن کیا۔ میں قابل پرستش رنچھوڑداس جی اور اروند بھائی کی قبر پر پھول چڑھانے گیا تھا۔ بھگوان شری رام جانکی کے درشن، سنتوں کی رہنمائی اور سنسکرت کالج کے طلباء کے ذریعہ وید منتروں کے اس شاندار گاین کے اس تجربے کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ آج، تمام مصائب، استحصال زدہ، غریبوں اور قبائلیوں کی طرف سے، میں شری سدگورو سیوا سنگھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے انسانی خدمت کے عظیم یگیہ کا حصہ بنایا۔ مجھے یقین ہے کہ جانکی کنڈ اسپتال کے نئے شعبے کا جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے، لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی دے گا۔ آنے والے وقتوں میں، غریبوں کی خدمت کی اس رسم کو سدگرو میڈیسٹی میں نئی ​​وسعت ملے گی۔ آج اس موقع پر حکومت ہند نے اروند بھائی کی یاد میں ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔ یہ لمحہ اپنے آپ میں ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے، اطمینان کا لمحہ ہے، میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کیا

October 27th, 02:45 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ میں آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات سے متعلق پروگرام سے خطاب کیا۔ پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج نے 1968 میں شری سد گرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کی بنیاد ڈالی تھی۔ شری اروند بھائی مفت لال ، پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج سے کافی متاثر تھے اور انہوں نے اس ٹرسٹ کے قیام میں اہم کردار نبھا یا تھا۔ شری اروند بھائی مفت لال آزاد ہندوستان کے سرکردہ صنعت کاروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا۔