وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کا دورہ
December 11th, 08:43 pm
اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15-16 دسمبر- 2025 کو اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان-اردن دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔روس کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
December 05th, 02:00 pm
آج ہندوستان اور روس کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں صدر پوتن کا استقبال کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے ،جب ہمارے دوطرفہ تعلقات کئی تاریخی سنگِ میل سے گزر رہے ہیں۔ ٹھیک 25 سال پہلے صدر پوتن نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھی تھی۔ 15 برس قبل 2010 میں ہماری شراکت داری کو ’خصوصی اور خاص اسٹریٹجک شراکت داری‘ کا درجہ ملا۔PM Modi’s remarks during the joint press meet with Russian President Vladimir Putin
December 05th, 01:50 pm
PM Modi addressed the joint press meet with President Putin, highlighting the strong and time-tested India-Russia partnership. He said the relationship has remained steady like the Pole Star through global challenges. PM Modi announced new steps to boost economic cooperation, connectivity, energy security, cultural ties and people-to-people linkages. He reaffirmed India’s commitment to peace in Ukraine and emphasised the need for global unity in the fight against terrorism.وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی –ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی
November 23rd, 02:18 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج جوہانسبرگ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر رامافوسا کی گرمجوشی سے مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی G-20 سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے اور لاگو کرنے کے لئے G-20 کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کوششوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم نریندر مودی 11-12 نومبر 2025 کو بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
November 09th, 09:59 am
پی ایم مودی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 11-12 نومبر 2025 تک بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم بھوٹان کے بادشاہ محترم جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے چوتھے بادشاہ محترم جگمے سنگے وانگچک کی 70ویں یوم پیدائش کی تقریبات اور گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے۔نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔22ویں آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
October 26th, 02:20 pm
آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے، میں وزیر اعظم انور ابراہیم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت کے کنٹری کوآرڈی نیٹر کا کردار مہارت کے ساتھ ادا کرنے پر فلپائن کے صدر مارکوس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور آسیان کے نئے رکن کے طور پر تیمور لیسٹے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نےکوالالمپور میں22ویں آسیان-انڈیا چوٹی اجلاس میں شرکت کی
October 26th, 02:06 pm
بائیسویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور آسیان رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آسیان-انڈیا تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ ہندوستان-آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی 12ویں شرکت تھی۔مصر کےوزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
October 17th, 04:22 pm
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔منگولیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ میڈیا خطاب کے دوران وزیر اعظم کا بیان
October 14th, 01:15 pm
منگولیا کے صدر چھ سال بعد ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں ، جس سے یہ ایک بہت ہی خاص موقع بن گیا ہے ۔ یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب بھارت اور منگولیا سفارتی تعلقات کے 70 سال اور اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہم نے ایک مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ، جس میں ہمارے مشترکہ ورثے ، تنوع اور مضبوط تہذیبی روابط کو اجاگر کیا گیا ہے ۔کینیڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
October 13th, 02:42 pm
عزت مآب کنیڈا کی وزیر خارجہ محترمہ انیتا آنند نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔بھارت-برطانیہ مشترکہ بیان
October 09th, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے 08-09 اکتوبر 2025 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی تھا جس میں کاروبار اور تجارت کے محکمہ کے وزیر اور بورڈ آف ٹریڈ کے صدر پیٹر کائل ، اسکاٹ لینڈ کے کے وزیر ڈگلس الیگزینڈر ایم پی ، سرمایہ کاری کے وزیرجناب جیسن اسٹاک ووڈ اور 125 سی ای اوز ، کاروباری افراد ، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور ثقافتی رہنما شامل تھے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کویونان کے وزیر اعظم کا ٹیلی فون کال موصول ہوا
September 19th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ہیلینک جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب کِریاکوس متسوٹاکس کی جانب سے آج ٹیلی فون کال موصول ہوئی ۔وزیر اعظم 11 ستمبر کو یوپی اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
September 10th, 01:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گےبھارت سنگاپور کا مشترکہ بیان
September 04th, 08:04 pm
جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے جمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے موقع پر بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر مشترکہ بیانسنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن
September 04th, 12:45 pm
عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تیانجن میں 25ویں ایس سی او سربراہان مملکت کےاجلاس کے دوران وزیر اعظم کا بیان
September 01st, 10:14 am
مجھے 25ویں ا یس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم ہند کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
August 31st, 11:00 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر جناب شی جن پنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رہنماؤں کی کانفرنس کے موقع پر تیانجن میں 31 اگست 2025 کو ملاقات کی۔