وزیر اعظم نے مقدس پرکاش اتسو پر شری گرو گوبند سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کیا
December 27th, 12:06 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پرکاش اتسو کے مقدس موقع پر شری گرو گوبند سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ ہمت، شفقت اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی زندگی اور تعلیمات ہمیں سچائی، انصاف، نیکی کے لیے کھڑے ہونے اور انسانی عظمت کے تحفظ کی دتحریک دیتی ہیں۔ شری گرو گوبند سنگھ جی کا نظریہ آنے والی نسلوں کی خدمت اور بے لوث فرض شناسی کی جانب رہنمائی کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نے سری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پرکاش اُتسو پر خراج عقیدت پیش کیا
January 17th, 08:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے پرکاش اتسو پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کی جرأت اور ہمدردی کو یاد کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سری گرو گوبند سنگھ جی کے بارے میں اپنے خیالات ونظریات کا ایک ویڈیو بھی ساجھاکیا۔