اے آئی کی کامیابیوں سے لے کر ٹی 20 ورلڈ کپ تک، پی ایم مودی نے من کی بات میں ہندوستان کے عروج کو دکھایا
February 22nd, 11:30 am
اس مہینے کی من کی بات میں، پی ایم مودی نے دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنے تجربات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بہت سے اہم موضوعات پر بات کی جیسے ہندوستانی نژاد کرکٹرز، اعضاء کا عطیہ، دریائی تہوار، ڈیجیٹل سیفٹی، پریکشا پہ چرچا اور بہت کچھ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں 'راجی اتسو' منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ناری شکتی کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کو نوٹ کرتے ہوئے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا جی کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘پریکشا پہ چرچہ- 2026 ’کی دوسری قسط میں کوئمبٹور، چھتیس گڑھ، گجرات اور آسام کے طلباء کے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں
February 10th, 05:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘پریکشا پہ چرچا(پی پی سی)2026 کے 9ویں ایڈیشن میں طلباء کے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے پی پی سی - 2026 کی دوسری قسط کے دوران کوئمبٹور، چھتیس گڑھ، گجرات اور آسام کے ’ایگزام واریئرز’ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔ اس بار یہ پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہوا۔’’پریکشا پے چرچا2026‘‘ کی قسط 2 میں طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 09th, 10:30 am
وزیرِ اعظم: میرے پیارے ساتھیوں،‘‘پریکشا پے چرچا’’ کے اس اہم ایڈیشن میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے۔ اس بار ‘‘پریکشا پے چرچا’’ کچھ مختلف ہے، کچھ خاص ہے۔ بہت سے طلبہ نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی ‘‘پریکشا پے چرچا’’ ہونا چاہیے، تو اسی لیے اس بار میں نے ملک کے مختلف حصوں میں جا کر طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر ‘‘پریکشا پے چرچا’’ کی ہے۔ آپ اس خصوصی قسط میں یہی دیکھنے جا رہے ہیں۔ تو سب سے پہلے چلتے ہیں تمل ناڈو کے کوئمبٹور۔ تمل ناڈو کے طلبہ کی توانائی اور ان کی تجسس نے مجھے بہت متاثر کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پے چرچا 2026 کی دوسری قسط میں کوئمبٹور ، رائے پور، دیوموگرا اور گوہاٹی کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی
February 09th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پریکشا پے چرچا ‘(پی پی سی) 2026 کے 9 ویں ایڈیشن میں آج طلباء کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے ’پی پی سی 2026 ‘کی دوسری قسط کے دوران کوئمبٹور ، رائے پور ، دیوموگرا اور گوہاٹی کے امتحان وارئیرز کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی ۔ ’پریکشا پے چرچا‘ کے خصوصی ایڈیشن میں طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس بار یہ پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کیا گیا تھا ۔ کوئمبٹور ایڈیشن کا آغاز کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو کے طلباء کی توانائی اور تجسس نے انہیں بہت متاثر کیا ہے ۔’’ونکم‘‘ کے ساتھ ان کا استقبال کرتے ہوئے وہ خوشگوار بات چیت میں مصروف ہو گئے ۔ طلباء نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے وزیر اعظم کو دیکھا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا ، وہ ایک ڈرامائی انداز میں ان کی آمد کی توقع کررہے تھے لیکن طلباء نے پایا کہ وہ انتہائی سادہ ، شائستہ اور زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ جناب مودی کی آمد سے وہ کانپنے لگے ۔وزیر اعظم نے طلبہ کی لامحدود صلاحیتوں اور’پریکشاپہ چرچا‘کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا
February 09th, 09:06 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے طلبہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’پریکشاپہ چرچا‘‘ کا مقصد طلبہ کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ذاتی ترقی اور کامیابی کے لیےبامعنیٰ طورپر بروئے کار لا سکیں۔‘‘پریکشا پہ چرچا 2026’’ پروگرام میں طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 06th, 10:21 am
طالب علم: میں سانوی آچاریہ ، آپ ہی کی ریاست یعنی گجرات سےہوں ۔ میرا پہلا سوال یہ ہے کہ والدین بھی ہماری فکر کرتے ہیں ، اساتذہ بھی ہماری مدد کرتے ہیں ، لیکن اہم مسئلہ تب آتا ہے، جب اساتذہ ہمیں تدریس کا ایک الگ پیٹرن تجویز کرتے ہیں ۔ والدین ایک الگ انداز میں بات کرتے ہیں کہ اس طرز پر پڑھائی کرو اور طلباء میں تو ایک الگ ہی رجحان ہوتا ہے ، اس لیے اس وقت ہم الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون سا پیٹرن درست ہے ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2026 کے دوران طلباء سے بات چیت کی
February 06th, 10:00 am
گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے سوال کیا کہ اگرچہ والدین ان کی فکر کرتے ہیں اور اساتذہ ان کی مدد کرتے ہیں لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے ، جب اساتذہ مطالعے کا ایک طریقہ تجویز کرتے ہیں، والدین کسی اور طریقے پر زور دیتے ہیں اور طلباء کسی مختلف رجحان کی پیروی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اس الجھن میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ درست طریقہ کون سا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ صورتِ حال پوری زندگی جاری رہتی ہے اور یہاں تک کہ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے بھی لوگ انہیں مختلف مشورے دیتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جس طرح گھر میں بہن بھائیوں کے کھانے کے انداز مختلف ہوتے ہیں ، کوئی سبزی سے آغاز کرتا ہے، کوئی دال سے اور کوئی سب کچھ ملا کر کھاتا ہے ، اسی طرح ہر شخص کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اصل خوشی اپنے ہی انداز پر عمل کرنے میں ہے۔ جناب مودی نے وضاحت کی کہ کچھ لوگ رات کے وقت پڑھنا پسند کرتے ہیں، جب کہ کچھ صبح سویرے اور ہر ایک کی اپنی رفتار اور طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے وعدہ خلافی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلباء اپنی ماؤں سے کہتے ہیں کہ وہ صبح پڑھیں گے لیکن پھر اس سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو اپنے مطالعے کے طریقے پر اعتماد رکھنا چاہیے، مشوروں کو غور سے سننا چاہیے اور صرف ذاتی تجربے کی بنیاد پر ہی بہتری کے لیے طریقۂ کار کو بدلنا چاہیے، نہ کہ محض اس لیے کہ کسی نے ایسا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پریکشا پہ چرچا کا آغاز کیا تو اس کا ایک ہی انداز تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ، انہوں نے اس میں بہتری کی، مختلف ریاستوں میں نشستیں منعقد کیں، فارمیٹ میں تبدیلی کی مگر بنیادی مقصد کو برقرار رکھا۔ طلباء نے محسوس کیا کہ وزیرِ اعظم کا رویہ نہایت دوستانہ تھا اور وہ آسانی سے ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہر ایک کو مختلف طریقوں کو سننا چاہیے، ہر ایک سے اچھی باتیں اخذ کرنی چاہئیں، اپنے طریقے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اسے بتدریج مضبوط بنانا چاہیے۔وزیر اعظم نے ’#پرکشاپہ چرچا 26‘ میں شامل ہونے کے لیے سبھی کو مدعو کیا
February 05th, 09:56 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل 6 فروری کو صبح 10 بجے ہونے والے # پرکشا پہ چرچا 26‘میں شامل ہونے کےلیے سبھی کومدعو کیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس کے ایڈیشن میں امتحانات سے جڑے نہایت دلچسپ موضوعات، خاص طور پر ذہنی دباؤ سے آزاد رہنے اور سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں ہمیشہ پسند آیا ہے، کیونکہ اس سے انہیں ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔