دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرکا متن
January 28th, 09:36 pm
دیو بھومی اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی، نوجوان وزیر اعلی پشکر دھامی جی، میرے کابینہ کے ساتھی اجے تمتا جی، رکشا کھڈسے جی، اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری جی، وزیر کھیل ریکھا آریہ جی، کامن ویلتھ گیمز کے صدر کرس جینکنز جی، آئی او اےکی صدر پی ٹی اوشا جی، رکن پارلیمنٹ مہندر بھٹ جی، قومی کھیلوں میں شامل ہونے آئے ملک بھر کے سبھی کھلاڑی و دیگر معززین!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا
January 28th, 09:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اتراکھنڈ نوجوانوں کی توانائی سے منور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے آج 38ویں قومی کھیل شروع ہو رہے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ اتراکھنڈ کے قیام کا 25 واں سال ہے، جناب مودی نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اس نوجوان ریاست میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی ایک خوبصورت تصویر دکھائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے اس ایڈیشن میں بہت سے مقامی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کا موضوع ‘گرین گیمز’ ہے، کیونکہ وہاں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ موضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹرافیاں اور تمغے بھی ای ویسٹ سے بنے ہیں اور ہر تمغہ جیتنے والے کے نام پر ایک پودا لگایا جائے گا، جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس طرح کے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد بھی دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ نودیپ کو مبارکباد دی
September 08th, 08:33 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں جاری پیرالمپکس میں مردوں کے جیولِن ایف 41 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ نودیپ کو آج مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے سمرن شرما کو مبارکباد دی
September 08th, 08:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں جاری پیرالمپکس کھیلوں میں خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ سمرن شرما کو آج مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ ہوکاتو ہوتوزے سیما کو مردوں کے شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی
September 07th, 09:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاری پیرس پیرا اولمپکس میں آج مردوں کے شاٹ پٹ F57 میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ ہوکاٹو ہوتوزے سیما کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پروین کمار کو ہائی جمپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 06th, 05:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ پروین کمار کو پیرس میں جاری پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی64 مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جوڈوکھلاڑی کپل پرمار کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 05th, 10:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ کپل پرمار کو پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے 60 کلوگرام جے1 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پرنو سورما کو مردوں کے کلب تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 05th, 08:05 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےایتھلیٹ پرنو سورما کی ثابت قدمی اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے،آج پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے کلب تھرو ایف51 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دھرمبیر کو مردوں کے کلب تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 05th, 07:59 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ دھرمبیر کو پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے کلب تھروایف51 مقابلے میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے اس بات پر بے حد فخر اور خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے
September 04th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر بے حد فخر اور مسرت کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستانی پیرا اولمپک دستے نے کسی بھی پیرالمپکس میں ہمارے ملک کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کی لگن اور جذبے کی تعریف کی اور ہر کھلاڑی کو ان کی نمایاں کامیابیوں کے لیے مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سچن کھلاری کو مبارکباد دی
September 04th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف46 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سچن کھلاری کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی
September 04th, 10:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر شرد کمار کو مبارکباد دی
September 04th, 10:27 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا لمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر شرد کمار کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سندر سنگھ گرجر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 04th, 10:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے ایف 46 مقابلےمیں کانسی کا تمغہ جیتنے پر سندر سنگھ گرجر کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اجیت سنگھ کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 04th, 10:22 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اجیت سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔ اجیت سنگھ نے مردوں کے نیزہ پھینکنے کے ایف46 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیپتی جیوانجی کو پیرس پیرالمپکس میں خواتین کے400میٹر ٹی20 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 04th, 06:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ دیپتی جیوانجی کو پیرس پیرالمپکس میں خواتین کے 400میٹر ٹی 20 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیڈمنٹن کھلاڑی نتیاشری سیون کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 03rd, 10:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن ایس ایچ 6 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پرآج نتیا شری سیون کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر سُمیت انتل کو مبارکباد دی
September 03rd, 12:01 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس پیرالمپکس میں مردوں کےایف-64 نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ سُمیت انتل کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے کھلاڑی شیتل دیوی اور راکیش کمار کو مبارکباد دی
September 02nd, 11:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاری پیرس پیرا اولمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ جیت کر ایتھلیٹس شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ذریعہ دکھائے گئے ٹیم اسپرٹ کی ستائش کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بیڈمنٹن کھلاڑی سہاس یتھی راج کو مبارکباد دی
September 02nd, 11:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاری پیرس پیرا اولمپکس میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 4 بیڈمنٹن مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر سہاس یتھی راج کو مبارکباد دی۔