وزیراعظم نے ممتاز گلوکارپنکج ادھاس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

February 26th, 07:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز گلوکار پنکج ادھاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پنکج ادھاس کے ساتھ اپنی مختلف بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ پنکج ادھاس جی ہندوستانی موسیقی کے ایک مینار تھے، جن کی دھنوں کو نسل درنسل یاد رکھا جائےگا۔ جناب مودی نے مزید کہاکہ ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا میں ایک ایسی خلا پیدا ہو گئی ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتی ۔