وزیر اعظم نے نوراتری کے موقع پر پنڈت جسراج جی کی روح پرور پیشکش شیئر کی
September 22nd, 09:32 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے نوراتری کے موقع پر پنڈت جسراج جی کی ایک روح پرور پیشکش کا اشتراک کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ نوراتری خالص عقیدت کے بارے میں ہے اور بہت سے لوگوں نے اس عقیدت کو موسیقی کے ذریعے سمویا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی بھجن گایا ہے یا آپ کا کوئی پسندیدہ بھجن ہے تو براہِ کرم اسے میرے ساتھ شیئر کریں۔ میں آنے والے دنوں میں ان میں سے کچھ پوسٹ کروں گا!