وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھ اڈیشہ کے پہاڑپور گاؤں کا دورہ کیا
June 20th, 08:58 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اڈیشہ کے پہاڑ پور گاؤں میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ ان کی سالگرہ کے موقع پر آ کر انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ پہاڑ پور گاؤں کے گوسانی پیٹھ میں پوجا کی
June 20th, 08:54 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے اور صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پہاڑپور گاؤں میں گوسانی پیٹھ میں پوجا کی۔وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ پہاڑ پور گاؤں میں سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا پر خراج عقیدت پیش کیا
June 20th, 08:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ پہاڑپور گاؤں میں سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا میں حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے پہاڑ پور گاؤں میں ایک ہنرمندی مرکز کا دورہ کیا، ہنرمندی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ستائش کی
June 20th, 08:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہاڑ پور گاؤں میں ایک ہنر مندی مرکز کا دورہ کیا۔وزیر اعظم نے پہاڑ پور میں صدر دروپدی مرمو کے خاندان کے افراد کے سمادھی استھل پر گلہائے عقیدت پیش کیے
June 20th, 08:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہاڑ پور کے اسکول کیمپس میں آنجہانی جناب شیام چرن مرمو، آنجہانی جناب لکھن مرمو اور آنجہانی جناب سیپن مرمو کے سمادھی استھل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔وزیر اعظم نے پہاڑ پور گاؤں کے ایک اسکول کا دورہ کیا، تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی
June 20th, 08:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پہاڑ پور گاؤں کے ایک اسکول کا دورہ کر کے انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے۔حکومت اڈیشہ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 20th, 01:10 pm
جائے جگن ناتھ! جائے ماں کچکیشوری! مور سبو بھائی، بھونی، ماں، موس مانُنک مور نموسکار۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جواڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔
June 20th, 01:00 pm
صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج میور بھنج ضلع کے پہاڑپور گاؤں کا دورہ کیا۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا کے مقدس باغات، اسکل سینٹر اور پہاڑپور اسکول میں پوجا کی۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جو اڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔ پروگرام کا موضوع ”وکس ر دھارا، اوڈیشا سارا“ ہے۔ جناب مودی نے 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم 20 جون کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے
June 19th, 11:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جون 2026 کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے ۔ صدر جمہوریۂ ہندمحترمہ دروپدی مرمو بھی اس دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، جس سے یہ دورہ ریاست کے لیے ایک نایاب اور اہم موقع بن جائے گا ۔