میزورم میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 13th, 10:30 am
میزورم کے گورنر وی کے سنگھ جی، وزیر اعلیٰ جناب لال دُہاوما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب اشونی ویشنو جی، حکومت میزوم کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر منتخبہ نمائندگان، اور میزورم کے شاندار عوام کو میرا سلام۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئیزول، میزرم میں 9000 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
September 13th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میزورم کے آئیزول میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹس ریلوے، روڈ ویز، توانائی، کھیل کود سمیت متعدد شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نیلے پہاڑوں کی خوبصورت سرزمین کے نگراں بھگوان پاتھیان کے سامنے سر خم کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میزورم کے لینگپوئی ہوائی اڈے پر موجود تھے اور خراب موسم کی وجہ سے آئیزول میں لوگوں کے ساتھ شامل نہیں ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان حالات کے باوجود انہوں نے اس وسیلے کے ذریعہ عوام کی محبت کو محسوس کیا۔کابینہ نے’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی
July 16th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘کو منظوری دی ۔ اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔سکم@50 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 29th, 10:00 am
آج کا یہ دین خاص ہے ، یہ سکم کے جمہوری سفر کی گولڈن جوبلی کا موقع ہے ۔ میں خود آپ سب کے درمیان رہ کر اس جشن ، اس جوش و خروش اور 50 سال کے کامیاب سفر کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بھی آپ کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس جشن کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بہت صبح دہلی سے نکل کر باگڈوگرا تو پہنچ گیا ، لیکن موسم نے مجھے آپ کے دروازے تک تو پہنچا دیا ، لیکن مجھے آگے جانے سے روک دیا اور اس لیے مجھے آپ سے براہ راست ملنے کا موقع نہیں ملا ۔ لیکن میں یہ منظر دیکھ رہا ہوں ، اتنا شاندار منظر میرے سامنے ہے ، لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ، کتنا شاندار نظارہ ہے ۔ کتنا اچھا ہوتا ، میں بھی آپ کے درمیان ہوتھا ، لیکن میں نہیں پہنچ پایا ، میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن جیسا کہ معزز وزیر اعلیٰ نے مجھے مدعو کیا ہے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، جیسے ہی ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی ، میں سکم ضرور آؤں گا ، میں آپ سب کا درشن کروں گا اور اس 50 سال کے کامیاب سفر کانظارہ بھی کروں گا ۔ آج کا یہ دن گزشتہ 50 برسوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے اور آپ نے ایک بہت اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ میں مسلسل سن رہا تھا ، دیکھ رہا تھا ، خود وزیر اعلیٰ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بہت توانائی سے مصروف ہیں ۔ وہ دہلی میں بھی دو بار آکر دعوت دے کر گئے ہیں ۔ میں آپ سبھی کو سکم کی 50 ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سکم50@‘کی تقریبات سے خطاب کیا
May 29th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گنگٹوک میں منعقدہ’ سکم @50‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا موضوع ’’ جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے ‘‘تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سکم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس خاص دن پر سکم کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لوگوں کے جنون، توانائی اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سکم کا دورہ کرنے اور ان کی کامیابیوں اور تقریبات کا حصہ بننے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تذکرہ کیا کہ آج کا دن ان کی گزشتہ 50 سالوں کی کامیابیوں کو منانے کا دن ہے، اس عظیم تقریب کو یادگار بنانے میں سکم کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر سکم کے لوگوں کو ان کی ریاست کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد دی۔رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا
May 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
March 06th, 05:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ میں کوآپریٹو سیکٹر کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ سیکٹر میں تکنیکی ترقی کے ذریعے تبدیلی لانے والے ’سہکار سے سمردھی‘ کو فروغ دینے، کوآپریٹیو میں نوجوانوں اور خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے منصوبوں اور وزارت کو آپریٹو کے مختلف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔وزیر اعظم نے ایک نامیاتی کسان محترمہ پا پمّل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
September 28th, 07:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدم شری ایوارڈ یافتہ، نامیاتی کسان، محترمہ پاپمّل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے زراعت، خاص طور پر نامیاتی کھیتی میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں نے ان کی عاجزی اور رحم دلی کی تعریف کی۔اکنامک ٹائمس ورلڈ لیڈر فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 31st, 10:39 pm
ای ٹی ورلڈ لیڈر فورم کے اس ایونٹ میں آنا اور بہت سے پرانے چہروں کو دیکھنا اپنے آپ میں خوشی کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں ہندوستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہترین گفتگو ہوئی ہوگی۔ اور یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب پوری دنیا ہندوستان کے بارے میں اعتماد سے بھری ہوئی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا
August 31st, 10:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کیا
August 15th, 03:04 pm
عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارت کے بارے میں دنیا کا تصور بدل گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
August 15th, 01:09 pm
آج وہ مبارک لمحہ ہے، جب ہم ملک کے لیے مرمٹنے والے، ملک کی آزادی کے لیے زندگی وقف کرنے والے، پوری زندگی جدوجہد کرنے والے، پھانسی کے تختے پر چڑھ کرکے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے والے ، آزادی کے بیشمار دیوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی موقع ہے، ان کی شہادت کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ آزادی کے دیوانوں نے آج ہمیں آزادی کے اس موقع پر آزادی کا سانس لینے کا شرف بخشا ہے۔ یہ ملک ان کا مقروض ہے۔ ہم ایسے ہر عظیم انسان کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ہندوستان نے 78 واں یوم آزادی منایا
August 15th, 07:30 am
78 ویں یوم آزادی پر، پی ایم مودی نے اپنے خطاب مں2، ہندوستان کے مستقبل کے لےی ایک وژن کا خاکہ پشر کاا۔ 2036 کے اولمپکس کی مزنبانی سے لے کر ایک سکوԼلر سول کوڈ کو آگے بڑھانے تک، پی ایم مودی نے ہندوستان کی اجتماعی ترقی اور ہر شہری کو بااختاکر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو نئے ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کی بات کی۔ اختراع، تعلمن، اور عالمی قاددت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2047 تک ہندوستان کو وِکشٹ بھارت بننے سے کوئی نہںد روک سکتا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ملک کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے
August 11th, 04:50 pm
وزیر اعظم نے قدرتی کاشتکاری کی طرف کسانوں کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے تجربات بھی سنے اور قدرتی کاشتکاری کے فوائد پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیر اعظم نے فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں
August 11th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں۔زرعی ماہرین اقتصادیات کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 03rd, 09:35 am
مجھے خوشی ہے کہ یہ آئی سی اے ای کانفرنس 65 سال بعد ہندوستان میں دوبارہ منعقد ہو رہی ہے۔ آپ دنیا کے مختلف ممالک سے ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستان کے 120 ملین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ہندوستان کی 30 ملین سے زیادہ خواتین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ملک کے 30 کروڑ ماہی گیروں کی جانب سے آپ کا خیر مقدم ہے۔ ملک کے 80 ملین سے زیادہ مویشی پالنے والوں کی جانب سے آپ کا استقبال ہے۔ آپ ایسے ملک میں ہیں جہاں 550 ملین مویشی ہیں۔ ہندوستان میں خوش آمدید، ایک زرعی ملک، جانوروں سے محبت کرنے والوں، مبارک ہو۔وزیراعظم نے زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
August 03rd, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے نیشنل ایگریکلچرل سائنس سینٹر (این اے ایس سی) کمپلیکس میں زرعی ماہرین اقتصادیات (آئی سی اے ای) کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم ہے، ”پائیدار زرعی خوراک کے نظام کی طرف تبدیلی“۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی وسائل کے انحطاط، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور تنازعات جیسے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے پائیدار زراعت کی اہم ضرورت سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس میں تقریباً 75 ممالک سے ایک ہزار کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔