ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
April 27th, 11:30 am
آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 30th, 11:53 am
گڈی پاڑ-ویاچیا آنی نوین ورشاچیہ آپلیہ سروانا آتشے منہ پوروک شوبھیچھا!پروگرام میں موجود پرم پوجنیہ سرسنگھ چالک جی ،ڈاکٹر موہن بھاگوت جی ، سوامی گووند گری جی مہاراج ،سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج ،مہاراشٹرکے مقبول وزیراعلی دیویندرفڑنویس جی ،مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی ،داکٹر اویناش چندر اگنی ہوتری جی ،دیگر قابل احترام شخصیات اور موجود سبھی سینئرساتھی ،راشٹریگیہ کے اس مبارک رسم میں آج مجھے یہاں آنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے ۔آج چیترشکل پرتی پدا کا یہ دن انتہائی خاص ہے ۔آج سے نوراتری کا مقدس تہوار شروع ہورہاہے ۔ملک کے الگ الگ حصوں میں آج گڑی -پڑوا،اگادی اور نوریہہ کاتہوار بھی منایاجارہاہے ۔آج بھگوان جھولے لال جی اور گروانگد دیوجی کا اوترن دیوس بھی ہے ۔یہ ہمارے لیے باعث تحریک اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر صاحب کے یوم پیدائش کا موقع بھی ہے ۔اور اسی سال راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے شاندار سفرکے 100سال بھی پورے ہورہے ہیں ۔آج اس موقع پر مجھے اسمرتی مندر جاکر پوجیہ ڈاکٹر صاحب اور پوجیہ گروجی کوخراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہواہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا
March 30th, 11:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور، مہاراشٹر میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے چیترا شکلا پرتپدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو مقدس نوراتری تہوار کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس دن کی خاصیت پر زور دیا کہ ملک بھر میں گڑی پڑوا، اگادی، اور نوریہہ جیسے تہوار بھی آج منائے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے میانمار میں زلزلے کے سانحے کے درمیان سینئر جنرل عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے گفتگو کی
March 29th, 01:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے سینئر جنرل عزت مآب من آنگ ہلائنگ سے زلزلے کے سانحے کے درمیان گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں میانمار کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھارت کی پختہ وابستگی کو ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر دہرایا۔ اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں، بھارت سرکار نے آپریشن برہما کا آغاز کیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں فوری راحت اور مدد فراہم کرنے کا ایک اقدام ہے۔