نوا رائے پور میں شانتی شیکھر - برہما کماری مراقبہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 01st, 11:15 am
آج کا دن بہت خاص ہے۔ آج ہمارا چھتیس گڑھ اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ نے بھی اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ملک بھر میں کئی دیگر ریاستیں آج اپنے یوم تاسیس کا جشن منا رہی ہیں۔ میں ان تمام ریاستوں کے باشندوں کو ان کے یوم تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس منتر پر عمل کرتے ہوئے کہ ریاست کی ترقی سے ملک کی ترقی ہوتی ہے، ہم ہندوستان کی ترقی کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔وزیراعظم کا چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں شانتی شکھر مراقبہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر برہما کماریوں سے خطاب
November 01st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں روحانی تعلیم، امن اور مراقبے کے ایک جدید مرکز ’’شانتی شکھر‘‘ کے افتتاح کے موقع پر برہما کماریوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ چھتیس گڑھ اپنی تشکیل کے 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ نے بھی اپنی ریاستی تشکیل کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی کئی دیگر ریاستیں بھی اپنا یومِ تشکیل منا رہی ہیں۔ جناب مودی نے ان تمام ریاستوں کے عوام کو ان کے یومِ قیام پر دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں پیش کیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریاستوں کی ترقی ہی ملک کی ترقی کو رفتار دیتی ہے اور اسی رہنما اصول کے تحت ہم ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے مشن میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔جمہوریہ گھانا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 03rd, 03:45 pm
گھانا میں ہونا ایک اعزاز کی بات ہے-ایک ایسی سرزمین جو جمہوریت ، وقار اور لچک کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کے طور پر میں اپنے ساتھ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی خیر سگالی اور مبارکباد لے کر آیا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا گھاناکی پارلیمنٹ سے خطاب
July 03rd, 03:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم بن گئے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکرجناب البان کنگز فورڈ سمانا باگبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ خطاب بھارت اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔سری نارائن گرو اور گاندھی جی کے درمیان بات چیت کی صد سالہ تقریب کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 24th, 11:30 am
آج یہ مقام ملک کی تاریخ کے ایک بے مثال واقعے کو یاد کرنے کا گواہ بن رہا ہے۔ ایک ایسا تاریخی لمحہ، جس نے نہ صرف ہماری آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت دی، بلکہ آزادی کے مقصد کو، آزاد بھارت کے خواب کو ایک ٹھوس معنی دیے۔آج سے 100 سال پہلے شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کی وہ ملاقات آج بھی اُتنی ہی متاثر کن ہے، اُتنی ہی موزوں ہے۔ 100 سال قبل ہونے والی وہ ملاقات، سماجی ہم آہنگی کے لیے،وکست بھارت کے اجتماعی اہداف کے لیے، آج بھی ایک عظیم توانائی کا ذریعہ ہے۔اس تاریخی موقع پر میں شری نارائن گرو کے چرنوں میں پرنام کرتا ہوں۔ میں گاندھی جی کو بھی اپنی عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب سے خطاب
June 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔ وزیر اعظم نے کہا جناب نریندر مودی نے کہا - ‘‘سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ملاقات جو 100 سال پہلے ہوئی تھی آج بھی متاثر کن اور متعلقہ ہے، اور سماجی ہم آہنگی اور ترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی مقاصد کے لیے توانائی کے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے’’۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے سری نارائن گرو کے قدموں پر سلام پیش کیا اور مہاتما گاندھی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔جی-7 آؤٹ ریچ اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب
June 18th, 11:15 am
ہمیں جی-7 سربراہ کانفرنس کی دعوت دینے اور ہمارے شاندار استقبال کے لیےمیں وزیر اعظم کارنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے تمام دوستوں کو جی-7 گروپ کے 50 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جی-7 آؤٹ ریچ اجلاس سے وزیر اعظم کاخطاب
June 18th, 11:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کنانسکیس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے ’بدلتی ہوئی دنیا میں رسائی اور استطاعت کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کی یقینی فراہمی: تنوع ، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ‘ کے موضوع پر ایک سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت کےلیے کینیڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مارک کارنی کا شکریہ ادا کیا اور جی7کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم کے مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان
April 23rd, 12:44 pm
مملکت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی دعوت پر جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 اپریل 2025 کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر جی-20 اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب
November 20th, 01:40 am
آج کے اجلاس کا موضوع کافی اہم ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ نئی دہلی جی -20 چوٹی کانفرنس کے دوران، ہم نے ایس ڈی جیز کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا ۔ 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدارت میں ان کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، میں آپ کے سامنے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کے عزم اور کوششوں کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پرجی-20 اجلاس سے خطاب کیا
November 20th, 01:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20 چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 10:05 am
وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
October 17th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔Success of Humanity lies in our collective strength, not in the battlefield: PM Modi at UN Summit
September 23rd, 09:32 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.Prime Minister’s Address at the ‘Summit of the Future’
September 23rd, 09:12 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن
September 05th, 11:00 am
معزز شخصیات، معزز مہمان حضرات اور میرے عزیز دوستو، آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ مجھے پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول میں آپ سب کا استقبال کرتے ہوئےبے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے بین الاقوامی سولر الائنس کو مبارکباد دیتا ہوں۔