عالمی صحت اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

May 20th, 04:42 pm

اس سال کی عالمی صحت اسمبلی کا موضوع ‘‘صحت کے لیے ایک دنیا’’ ہے۔ یہ موضوع عالمی صحت کے لیے ہندوستان کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ جب میں نے 2023 میں اس میٹنگ کی سربراہی کی تو میں نے ‘ایک کرہ ارض ، ایک صحت’ کے بارے میں بات کی ۔ صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت ، مربوط وژن اور تعاون پر منحصر ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کیا

May 20th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنیوا میں منعقدہ عالمی صحت اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شرکاء کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس سال کے موضوع‘‘صحت کے لیے متحددنیا’’ پر روشنی ڈالی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بھارت کے عالمی صحت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے 2023 کی عالمی صحت اسمبلی سے اپنے خطاب کو یادکیاجہاں انہوں نے ‘‘ایک کرہ ٔ ارض ، ایک صحت’’ کے تصور پر زور دیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مشترکہ وژن اور تعاون پر منحصر ہے۔