’’بھارت–روس کاروباری فورم میں روسی صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ بھارت منڈپم، نئی دلّی میں وزیرِاعظم کی تقریر کا انگریزی ترجمہ‘‘
December 05th, 03:45 pm
بھارت- روس کاروباری فورم ، مجھے یقین ہے کہ صدر پتن کا آج اتنے بڑے وفد کے ساتھ اس تقریب کا حصہ بننا ایک بہت اہم پہل تھی اور میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ سب کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ میں اپنے دوست صدر پتن کا اس فورم میں شامل ہونے اور اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کاروبار کے لیے آسان پیش گوئی کے قابل طریقہ کار بنائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس بزنس فورم سے خطاب کیا
December 05th, 03:30 pm
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں روس کے صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس تجارتی فورم سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں، وزیرِاعظم نے صدر پوتن، بھارت اور بیرون ملک کے رہنماؤں اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت-روس تجارتی فورم صدر پوتن کی ایک اہم پہل کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ایک بڑے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء کا دلی خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کے درمیان ہونا خوشی کا لمحہ ہے۔ جناب مودی نے اپنے دوست صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فورم میں شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کاروبار کے لیے سادہ اور پیش گوئی کے قابل میکانزم تیار کیے جا رہے ہیں اور بھارت اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔بھارت کے لیے ایکشن پلان - جاپان انسانی وسائل کا تبادلہ اور تعاون
August 29th, 06:54 pm
سال 2025 کی انڈیا-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران،بھارت اور جاپان کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریوں کے درمیان دوروں اور تبادلوں کے ذریعے گہرے مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا، اور اپنے انسانی وسائل کے لیے مشترکہ طور پر اقدار کی تخلیق اور متعلقہ قومی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ‘اہلاً مودی’ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 13th, 11:19 pm
آج ابوظہبی میں آپ لوگوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ لوگ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں، لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں دل کی ہر دھڑکن کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر سانس کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر آواز کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! بس... اس لمحے کو جینا ہے... اسے بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ آج وہ یادیں بچا کر رکھنی ہیں ، جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے والی ہیں۔ یادیں جو زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی۔متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت
February 13th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔جی 20 سیاحتی وزراء کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 21st, 03:00 pm
میں ، آپ سب کو بے مثال بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں! سیاحت کے وزیروں کے طور پر عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھالتے ہوئے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو خود سیاح بننے کا موقع ملے لیکن آپ گوا میں ہیں - جو بھارت میں سیاحوں کی دلچسپی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ لہذا، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کے بارے میں جانیں!وزیر اعظم کا جی 20 کے وزرائے سیاحت کے اجلاس سے خطاب
June 21st, 02:29 pm
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے ناقابل یقین جذبے کی دعوت دی اور کہا کہ سیاحت کے وزراء کو شاید ہی کبھی خود سیاح بننے کا موقع ملتا ہے حالانکہ وہ عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھال رہے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جی 20 وزرائے سیاحت کی میٹنگ گوا میں ہو رہی ہے، جو کہ ہندوستان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، وزیر اعظم نے معززین پر زور دیا کہ وہ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کا مشاہدہ کریں۔نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس کانفرنس (شری انیہ) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 02:43 pm
آج کی اس کانفرنس میں موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب نریندر تومر جی، منسکھ مانڈویہ جی، پیوش گوئل جی، جناب کیلاش چودھری جی ! بیرون ملک سے آئے ہوئے کچھ وزراء ۔گیانا، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا، سوڈان، سورینام اور گا مبیا کے تمام معزز وزرا، دنیا کے مختلف حصوں سے زراعت، غذائیت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے سائنسدان اور ماہرین، مختلف ایف پی اوز اور اسٹارٹ- اپس کے نوجوان دوست، ملک کے کونے کونے سے جڑے لاکھوں کسان، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے گلوبل ملیٹس (شری انّ)کانفرنس کا افتتاح کیا
March 18th, 11:15 am
وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے آج سبرامنیم ہال این اے ایس سی کمپلیکس ، آئی اے آر آئی کیمپس،پوسا (پی یو ایس اے)، نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس(شری انّا)اجلاس کا افتتاح کیا۔دوروزہ عالمی اجلاس میں موٹے اناج (شری انّ)سے متعلق تمام اہم ایشوز جیسے پیدا کرنےوالوں، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے درمیان موٹے اناج کی تشہیر اور بیداری ، موٹے اناج کی ویلیو چین کی ترقی ، موٹے اناج کے صحت اور تغذیہ سے متعلق پہلو، بازار سے ربط، تحقیق وترقی وغیرہ۔جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 09:38 am
میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مقصد کے اتحاد اور عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی آج کی ملاقات مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گی۔وزیر اعظم نے جی 20 کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا
March 02nd, 09:37 am
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا موضوع کیوں منتخب کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مقصد کے اتحاد کے ساتھ ساتھ عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج کا اجلاس مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گا۔بھارت کی جی – 20 کی صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنرصاحبان کی پہلی میٹنگ کے دوران وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
February 24th, 09:25 am
میں بھارت میں جی -20کے وزرائے خزانہ اورسینٹرل بینک کے گورنرصاحبان کا گرمجوشی سے استقبال کرتاہوں ۔ آپ کی میٹنگ ، بھارت کی جی -20کی صدارت کے تحت وزارتی سطح کے پہلے مذاکرات کے موقع پر منعقد ہورہی ہے ۔ اب جب کہ میں آپ کو نتیجہ خیز اوربارآورمیٹنگ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، میں آپ کو درپیش چیلنجوں اورچنوتیوں سے واقف ہوں ۔ آپ ایک ایسے وقت عالمی فائنانس اورمعیشت کی قیادت کی نمائندگی کررہے ہیں کہ جب پوری دنیا ، سنگین اقتصادی مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ کووڈ عالمی وبانے عالمی معیشت کو صدیوں میں ایک بارہونے والا دھچکا لگایاہے ۔ بہت سے ملک ، خاص طورپر ترقی پذیر ممالک ، اب بھی اس عالمی وباء کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتی جغرافیائی ۔ سیاسی کشیدگیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ عالمی سپلائی نظام میں رخنہ پڑرہاہے اوربہت سے معاشرے ، قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں ۔ اس کے علاوہ خوراک اورتوانائی کی یقینی فراہمی ، دنیابھر میں ایک بڑی تشویش کا معاملہ بن گئی ہے ۔ یہاں تک کے بہت سے ملکوں کی مالی حیثیت بھی ، غیرہمہ گیرقرض کی سطحوں کے سبب خطرے میں آگئی ہے ۔ بین الاقوامی مالی اداروں پراعتماد ختم ہوگیاہے ۔ اس کی کچھ وجہ تویہ ہے کہ ان ملکوں نے اپنے یہاں اصلاحات کے عمل میں سستی کامظاہرہ کیا ہے ۔ اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ آپ۔ دنیا کی سرکردہ معیشتوں اورمالیاتی نظاموں کے محافظ –عالمی معیشت میں استحکام ، بھروسہ اورنموواپس لے کر آئیں ۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا
February 24th, 09:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا۔ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔