ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 09th, 02:51 pm

His excellency، وزیر اعظم کیئر سٹارمر، آر بی آئی کے گورنر، اختراع کار، رہنما، اور فن ٹیک دنیا کے سرمایہ کار، خواتین و حضرات! ممبئی میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب

October 09th, 02:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی ، مہاراشٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے ممبئی کو توانائی کا شہر ، صنعت کاری کا شہر اور لامتناہی امکانات کا شہر قرار دیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے دوست عزت مآب وزیراعظم اسٹارمر ، اور گلوبل فنٹیک فیسٹیول میں ان کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ، اس تقریب میں شریک ہونے کے لیے وقت دینےکی بھی ستائش کی۔

روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 26th, 11:23 am

آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا

April 26th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

او این ڈی سی نے چھوٹے کاروبارکو بااختیار بنانے اور ای- کامرس میں انقلاب لانے میں تعاون کیا ہے: وزیر اعظم

January 02nd, 10:23 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھوٹے کاروبار کو بااختیار بنانے اور ای کامرس میں انقلاب لانے میں او این ڈی سی کے تعاون کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔