دوارکا، گجرات میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 25th, 01:01 pm
اسٹیج پر تشریف فرما گجرات کے مقبول وزیر اعلی جناب بھوپندر بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سی آر پاٹل، گجرات پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر، دیگر تمام معززین اور گجرات کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے دوارکا، گجرات میں 4150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا
February 25th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دوارکا میں 4150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا کو جوڑنے والے سدرشن سیتو، وڈینار اور راجکوٹ-اوکھا میں پائپ لائن پروجیکٹ، راجکوٹ-جیتلسر-سومناتھ اور جیتلسر-ونسجلیا ریل برقی کاری منصوبوں کو ملک کے نام وقف کیا۔ انہوں نے این ایچ-927 کے دھوراجی-جمکنڈورنا-کالاواڑ سیکشن کی توسیع کرنے، جام نگر میں علاقائی سائنس سینٹر اور سکا تھرمل پاور اسٹیشن، جام نگر میں فلو گیس ڈیسلفرائزیشن (ایف جی ڈی) سسٹم کی تنصیب کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے گجرات میں اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑنے والے سدرشن سیتو کا افتتاح کیا
February 25th, 11:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سدرشن سیتو کا افتتاح کیا جو اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا جزیرے کو جوڑتا ہے، جسے تقریباً 980 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ تقریباً 2.32 کلومیٹر کا ملک کا سب سے طویل کیبل سے مربوط پل ہے۔