وزیر اعظم 18 جولائی کو بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے
July 17th, 11:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جولائی کو بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ وہ بہار کے موتیہاری میں صبح تقریباً 11:30 بجے 7200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم ہند کی ارجنٹینا کے صدر جاویئر میلی سے ملاقات
July 06th, 01:48 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ارجنٹینا کے صدر محترم جاویئر میلی سے ملاقات کی۔ جب وزیراعظم کاسا روزاڈا پہنچے تو صدر میلی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ کل بیونس آئرس پہنچنے پر وزیراعظم کو شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ارجنٹینا کا کسی بھارتی وزیراعظم کا 57 سال بعد پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس سال بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ سال دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے صدر میلی کا، اُن اور ان کے وفد کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کی ارجنٹائنا کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر 2024کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی - 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ارجنٹائنا کے صدر عزت مآب جیویئرمائیلی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم 16 فروری کو ’وکست بھارت وکست راجستھان‘ پروگرام سے خطاب کریں گے
February 15th, 03:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری 2024 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’وکست بھارت وکست راجستھان‘‘ پروگرام سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، قوم کو وقف کریں گے اور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے سڑکوں، ریلوے، شمسی توانائی، بجلی کی ترسیل ، پینے کا پانی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت متعدد اہم شعبوں کو پورا کرتے ہیں۔گوا میں انڈیا انرجی ویک 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 06th, 12:00 pm
گوا کے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلئی جی، گوا کے نوجوان وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ہردیپ سنگھ پوری جی، رامیشور تیلی جی، مختلف ملکوں سے آئے معزز مہمان، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا
February 06th, 11:18 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں، انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا۔ انڈیا انرجی ویک 2024 ،ہندوستان کی سب سے بڑی اور توانائی کی واحد نمائش اور کانفرنس ہے، جس میں ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، پوری توانائی کی اقداری سلسلے کو یکجا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس بھی کی۔وزیر اعظم نے کرشنا گوداوری طاس کےگہرے پانی سے تیل کی پیداوار کے آغاز کی ستائش کی
January 08th, 10:06 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرشنا گوداوری طاس کےپیچیدہ اور مشکل گہرے پانی (کے جی-ڈی ڈبلیو این-98/2 بلاک، خلیج بنگال کے ساحل پر واقع) سے تیل کی پہلی پیداوار شروع کرنے کی تعریف کی۔عالمی تیل اور گیس سیکٹر کے چیف ا یگزیکٹو افسران اور ماہرین کے ساتھ وزیراعظم کا تبادلہ ٔخیال
October 20th, 09:17 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دنیاکے تیل اور گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت کی۔