وزیراعظم نے جسٹس سوریا کانت کی بطور چف جسٹس آف انڈیا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
November 24th, 11:37 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جسٹس سوریا کانت کی بطور چیف جسٹس آف انڈیا حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے بہار کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو مبارکباد دی
November 20th, 01:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب نتیش کمار کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نتیش کمار ایک تجربہ کار منتظم ہیں جن کا کئی سالوں سے اچھی حکمرانی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے آئندہ مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ہندوستان کے نائب صدر کے طور پر تھرو سی پی رادھا کرشنن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
September 12th, 12:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھرو سی پی رادھا کرشنن کی بھارت کے 15ویں نائب صدر کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے جناب رادھا کرشنن کو عوامی خدمت کے لیے وقف ایک کامیاب نائب صدر جمہوریہ کی مدت کار کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس بھوشن رام کرشنا گوَئی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
May 14th, 02:32 pm
وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس بھوشن رام کرشنا گوَئی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے جناب پرویش صاحب سنگھ، جناب آشیش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا، جناب رویندر اندراج سنگھ، جناب کپل مشرا اورجناب پنکج کمار سنگھ کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
February 20th, 01:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب پرویش صاحب سنگھ، جناب آشش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا، جناب رویندر اندراج سنگھ، جناب کپل مشرا اورجناب پنکج کمار سنگھ کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے محترمہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرمبارکبادپیش کی
February 20th, 01:38 pm
وزیر اعظم نے محترمہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینےپرمبارکبادپیش کی۔جناب نریندرمودی نے کہا کہ وہ زمینی سطح سے اٹھی ہیں، کیمپس کی سیاست، ریاستی تنظیم، میونسپل انتظامیہ اور اب ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے طور پر سرگرم رہی ہیں۔وزیر اعظم نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
December 05th, 08:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں مزید ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے جناب ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی
November 28th, 07:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔PM Modi conveys best wishes to Justice Sanjiv Khanna on taking oath as Chief Justice of Supreme Court of India
November 11th, 01:34 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has conveyed his best wishes to Justice Sanjiv Khanna on taking oath as Chief Justice of Supreme Court of India.وزیر اعظم نے جناب نائب سنگھ سینی کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی
October 17th, 03:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب نائب سنگھ سینی کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد دی
October 16th, 01:58 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب عمر عبداللہ کو آج جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔اٹھارویں لوک سبھا کے آغاز پر وزیر اعظم کے بیان کا متن
June 24th, 11:44 am
پارلیمنٹ کا یہ قیام ہندوستان کے عام آدمی کے سنکلپوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ نئی امنگ ، نئے جوش کے ساتھ نئی رفتار، نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کا یہ بہت اہم موقع ہے۔ شریشٹھ بھارت کی تعمیر کا وکست بھارت 2047 تک کا ہدف ، یہ سبھی خواب لے کر کے ، یہ سبھی سنکلپ لے کر کے آج اٹھارویں لو ک سبھا کا اجلاس شروع ہورہا ہے ۔یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن بہت ہی شاندار طریقے سے، بہت ہی بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا ۔یہ 140 کروڑ ہم وطنوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ 65 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ الیکشن اس لیے بھی بہت اہم ہو گیا ہے کہ آزادی کے بعد دوسری بار ملک کے عوام نے مسلسل تیسری بار کسی حکومت کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ اور یہ موقع 60 سال بعد آیا ہے، یہ اپنے آپ میں ایک بہت ہی قابل فخر واقعہ ہے۔18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم کا خطاب
June 24th, 11:30 am
وزیر اعظم نے اپنے بیان کا آغاز آج کے موقع کو پارلیمانی جمہوریت میں ایک قابل فخر اور شاندار دن قرار دیتے ہوئے کیا کیونکہ ایسا آزادی کے بعد پہلی بار ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اس اہم دن پر، میں تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔وزیراعظم نے اٹھارہویں لوک سبھا کے لئےرکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا
June 24th, 11:20 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اٹھارہویں لوک سبھا کے لئے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا۔وزیر اعظم نے، پیما کھانڈو کو، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی
June 13th, 01:36 pm
آج حلف لینے والے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ، انہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اس سے بھی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر اعظم نے اوڈیشہ میں حلف برداری کی تقریب کا ایک ویڈیو شیئر کیا
June 12th, 11:18 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اوڈیشہ میں حلف برداری کی تاریخی تقریب کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔وزیر اعظم نے اوڈیشہ کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
June 12th, 09:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، جناب موہن چرن ماجھی کو اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے جناب کنک وردھن سنگھ دیو اور محترمہ پروتی پریڈا کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کی نئی سرکار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
June 12th, 02:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب این چندرابابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے جناب پریم سنگھ تمانگ کو سکم کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
June 10th, 10:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب پریم سنگھ تمانگ کو سکم کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جناب نریندرمودی نے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا
June 09th, 11:55 pm
جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدر جمہوریہ ،محترمہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو حلف دلایا۔