ایف اے او ایگریکولا میڈل کے لیے وزیراعظم کی تہنیتی تقریر کا متن
May 20th, 11:00 pm
ہندوستان میں زراعت زندگی کی بنیادی عنصر ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اخلاقی و سماجی اقدار کا عکس ہے۔ ہمارے یہاں زمین کو ’ماں‘اور کسان کو ’زمین کا بیٹا’ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال پرانے یہی اقدار آج بھی ہماری جدوجہد کے لیے باعث تحریک ہیں۔وزیراعظم کو روم میں اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کی جانب سے‘ ایگریکولا میڈل’ سے نوازا گیا
May 20th, 10:55 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال- 2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔پی ایم مودی اہم مصروفیات کے لیے اٹلی پہنچ گئے۔
May 20th, 12:30 am
وزیراعظم کچھ دیر قبل اٹلی کے شہر روم پہنچے تھے۔ وہ اطالوی جمہوریہ کے صدر جناب سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کریں گے اور پی ایم میلونی کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ناروے-بھارت کاروباری اور تحقیقی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
May 18th, 11:49 pm
آج ناروے اور بھارت کے کاروباری اور تحقیقی قائدین کے درمیان گفتگو کا موقع ملا ہے۔ اس سربراہی اجلاس کے شاندار انعقاد پر میں ناروے کے وزیرِ اعظم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے بھارت-ناروے کاروباری اور تحقیقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی
May 18th, 08:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اوسلو میں بھارت-ناروے کاروباری اور تحقیقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناروے کے عزت مآب ولی عہد شہزادہ ہاکون، اور ناروے کے وزیر اعظم عزت مآب جوناس گہر اسٹور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعظم کا یورپی صنعتی گول میز کانفرنس سے خطاب
May 18th, 05:00 am
سب سے پہلے میں وزیر اعظم کرسٹرسن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس گول میز اجلاس میں مدعو کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ نشست “گوتھنبرگ” میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جو جدّت طرازی کے ساتھ ساتھ یورپ کی صنعتی اور مینوفیکچرنگ روح کی ایک زندہ علامت بھی ہے۔وزیراعظم نے یورپی صنعتی گول میز (ای آر ٹی) تقریب سے خطاب کیا
May 17th, 12:12 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 17 مئی 2026 کو گوٹنبرگ میں یورپی صنعتی گول میز (ای آر ٹی) سے خطاب کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم جناب الف کرسٹرسن، یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئن، یورپی صنعت کے ممتاز رہنما اور بڑے یورپی و بھارتی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس گفتگو میں حصہ لیا، جس کی میزبانی وولوو گروپ نے کی تھی۔نئی دہلی میں منعقدہ ناری شکتی وندن سمیلن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 13th, 11:15 am
اسٹیج پر موجود دہلی کی مقبول وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جی، مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوجی، محترمہ ساوتری ٹھاکرجی، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ وجیاراہتکر جی، یہاں آپ سب کے درمیان کئی معزز شخصیات بھی موجود ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ارکانِ اسمبلی ہیں، لوک سبھا کی سابق اسپیکر ، معزز میرا کمار جی بھی ہمارے درمیان موجود ہیں ۔یہاں موجود میری تمام معزز بہنوں، اس وقت ملک میں بیساکھی کے تہوار کی خوشی کی لہر ہے۔ کل ملک کے مختلف حصوں میں نیا سال بھی منایا جائے گا۔ میں آج جلیانوالہ باغ قتل عام کے بہادر شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ سے خطاب کیا
April 13th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ناری شکتی وندن سمیلن سے خطاب کیا ۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر اور ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کی تقریبات کے آغاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کےقتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ لینے والا ملک ہے ، یہ فیصلہ ناری شکتی کے لیے وقف ہے ۔بھارت اور کینیڈا کے رہنماؤں کا مشترکہ بیان
March 02nd, 05:05 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، کینیڈا کے وزیر اعظم جناب مارک کارنی نے 27 فروری سے 2 مارچ 2026 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کارنی کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ تھا اور 2018 کے بعد کینیڈا کے کسی وزیر اعظم کا ہندوستان کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ وزیر اعظم کارنی کے ساتھ کینیڈا کا ایک اعلی سطحی وفد بھی تھا جس میں سینئر وزراء ، صوبائی رہنما اور سرکردہ سی ای او شامل تھے۔وزیراعظم کی جانب سے اجمیر سے ترقیاتی منصوبوں اور ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کا متن
February 28th, 12:00 pm
تیرتھ راج پشکر اور ماتا ساوتری کی اس پوتر سرزمین پر آج مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ کا آشیرواد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس اسٹیج سے میں سرسرا کے تیجاجی دھام اور پرتھوی راج کی دھرتی اجمیر کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے اجمیر میں ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم اور 17,000 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا
February 28th, 11:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اجمیر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جو راجستھان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ وزیراعظم نے اس خطے کی ثقافتی اور بہادری کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا، جس میں سرسرا کے تیجاجی دھام اور میجر دَلبات سنگھ کی بہادری شامل ہے، جن کا حائفہ کو آزاد کرنے میں کردار اسرائیل میں آج بھی عزت سے یاد کیا جاتا ہے۔انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ- 2026 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 19th, 10:00 am
میں دنیا کے سب سے بڑے اور تاریخی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں آپ سب کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان جہاں یہ سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے وہ انسانیت کے چھٹے حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی آبادی کا گھر ہے، سب سے بڑے ٹیک ٹیلنٹ پول کا گھر ہے اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے سب سے بڑے ماحولیاتی نظام کی مثال دیتا ہے۔ ہندوستان دونوں نئی ٹیکنالوجیز تخلیق کرتا ہے اور انہیں بے مثال رفتار سے اپناتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے شوقین 1.4 بلین ہندوستانیوں کی طرف سے میں آپ سب کا، حکومت کے سربراہان، عالمی اے آئی ماحولیاتی نظام کے رہنماؤں اور اختراع کاروں کا اس سربراہی اجلاس میں خیرمقدم کرتا ہوں اور اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا افتتاح کیا
February 19th, 09:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور تاریخی اے آئی امپیکٹ سمٹ ہندوستان میں منعقد ہو رہی ہے ، جو انسانیت کے چھٹے حصے کی نمائندگی کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی آبادی ، سب سے بڑا ٹیک ٹیلنٹ پول اور ایک ترقی پذیر ٹیک سے چلنے والا ماحولیاتی نظام کامرکز ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نہ صرف نئی ٹیکنالوجیز تیار کرتا ہے ،بلکہ انہیں بے مثال رفتار سے اپناتا بھی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرجوش ہیں اور ان کی جانب سے انہوں نے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت ، عالمی اے آئی ماحولیاتی نظام کے قائدین اور اختراع کاروں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے ان کی موجودگی پر اظہار تشکر پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں اس سربراہ اجلاس کی میزبانی نہ صرف ملک بلکہ پورے گلوبل ساؤتھ کے لیے باعث فخر ہے۔‘‘پریکشا پہ چرچا 2026’’ پروگرام میں طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 06th, 10:21 am
طالب علم: میں سانوی آچاریہ ، آپ ہی کی ریاست یعنی گجرات سےہوں ۔ میرا پہلا سوال یہ ہے کہ والدین بھی ہماری فکر کرتے ہیں ، اساتذہ بھی ہماری مدد کرتے ہیں ، لیکن اہم مسئلہ تب آتا ہے، جب اساتذہ ہمیں تدریس کا ایک الگ پیٹرن تجویز کرتے ہیں ۔ والدین ایک الگ انداز میں بات کرتے ہیں کہ اس طرز پر پڑھائی کرو اور طلباء میں تو ایک الگ ہی رجحان ہوتا ہے ، اس لیے اس وقت ہم الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون سا پیٹرن درست ہے ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2026 کے دوران طلباء سے بات چیت کی
February 06th, 10:00 am
گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے سوال کیا کہ اگرچہ والدین ان کی فکر کرتے ہیں اور اساتذہ ان کی مدد کرتے ہیں لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے ، جب اساتذہ مطالعے کا ایک طریقہ تجویز کرتے ہیں، والدین کسی اور طریقے پر زور دیتے ہیں اور طلباء کسی مختلف رجحان کی پیروی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اس الجھن میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ درست طریقہ کون سا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ صورتِ حال پوری زندگی جاری رہتی ہے اور یہاں تک کہ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے بھی لوگ انہیں مختلف مشورے دیتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جس طرح گھر میں بہن بھائیوں کے کھانے کے انداز مختلف ہوتے ہیں ، کوئی سبزی سے آغاز کرتا ہے، کوئی دال سے اور کوئی سب کچھ ملا کر کھاتا ہے ، اسی طرح ہر شخص کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اصل خوشی اپنے ہی انداز پر عمل کرنے میں ہے۔ جناب مودی نے وضاحت کی کہ کچھ لوگ رات کے وقت پڑھنا پسند کرتے ہیں، جب کہ کچھ صبح سویرے اور ہر ایک کی اپنی رفتار اور طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے وعدہ خلافی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلباء اپنی ماؤں سے کہتے ہیں کہ وہ صبح پڑھیں گے لیکن پھر اس سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو اپنے مطالعے کے طریقے پر اعتماد رکھنا چاہیے، مشوروں کو غور سے سننا چاہیے اور صرف ذاتی تجربے کی بنیاد پر ہی بہتری کے لیے طریقۂ کار کو بدلنا چاہیے، نہ کہ محض اس لیے کہ کسی نے ایسا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پریکشا پہ چرچا کا آغاز کیا تو اس کا ایک ہی انداز تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ، انہوں نے اس میں بہتری کی، مختلف ریاستوں میں نشستیں منعقد کیں، فارمیٹ میں تبدیلی کی مگر بنیادی مقصد کو برقرار رکھا۔ طلباء نے محسوس کیا کہ وزیرِ اعظم کا رویہ نہایت دوستانہ تھا اور وہ آسانی سے ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہر ایک کو مختلف طریقوں کو سننا چاہیے، ہر ایک سے اچھی باتیں اخذ کرنی چاہئیں، اپنے طریقے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اسے بتدریج مضبوط بنانا چاہیے۔وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے
January 04th, 01:00 pm
آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
January 04th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا بیان: دوسرا اجلاس
November 22nd, 09:57 pm
قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی
November 22nd, 09:35 pm
وزیراعظم نے آج جنوبی افریقہ کے صدر سِرِل راما فوساکی میزبانی میں جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ جی 20 سربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کی بارہویں شرکت تھی۔ وزیر اعظم نے سربراہ اجلاس کے افتتاحی دن کے دونوں سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے صدر رامافوسا کا پرتپاک میزبانی اور اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔