لوک سبھا میں‘آپریشن سندور’ پرخصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 29th, 05:32 pm

اس سیشن کے آغاز میں جب میں میڈیا کے ساتھیوں سے بات کر رہا تھا تو میں نے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہوئے ایک بات کا ذکر کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ یہ سیشن ہندوستان کے وجے اتسو کا سیشن ہے۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس ہندوستان کے ‘گورو گان’ کا سیشن ہے۔

آپریشن سندور پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا لوک سبھا سے خطاب

July 29th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کن ’آپریشن سندور‘ پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا سے خطاب کیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجلاس کے آغاز میں میڈیا برادری کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اجلاس کو بھارت کی فتوحات کا جشن اور بھارت کے وقار کو خراج تحسین قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے تمام معزز ارکان سے اپیل کی تھی ۔

آدم پور ایئر بیس پر بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

May 13th, 03:45 pm

دنیا نے ابھی ابھی اس نعرے کی طاقت دیکھی ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ صرف ایک نعرہ نہیں، یہ اُس ہر سپاہی کی قسم ہے جو بھارت ماتا کی عزت و عظمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ یہ اُس ہر شہری کی آواز ہے جو ملک کے لیے جینا چاہتا ہے، کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ میدانِ جنگ میں بھی گونجتی ہے اور مشن میں بھی۔جب بھارت کے سپاہی ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ بولتے ہیں، تو دشمن کلیجے کانپ جاتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی

May 13th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آدم پور میں ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے کی طاقت کو اجاگر کیا، اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے ابھی اس کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک پختہ حلف ہے جو ہر ایک سپاہی کے ذریعہ لیا گیا ہے جو مادر ہند کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نعرہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو ملک کے لئے جینا اور بامعنی شراکت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'بھارت ماتا کی جئے' میدان جنگ اور اہم مشن دونوں میں گونجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوجی ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے دشمن کی ریڑھ کی ہڈی کانپ اٹھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ڈرون دشمن کے قلعہ بندی کو مسمار کرتے ہیں اور جب میزائل درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں تو دشمن صرف ایک جملہ سنتا ہے – ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ راتوں کی تاریکی میں بھی ہندوستان آسمان کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کو قوم کے ناقابل تسخیر جذبے کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب ہندوستانی افواج جوہری بلیک میلنگ کی دھمکیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیتی ہیں تو – ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا پیغام آسمانوں کی بلندیوں اور دور دور تک گونجتا ہے۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کامیاب خواتین کے حوالے کیے

March 08th, 11:26 am

خواتین کی قوت اور ان کی حصولیابیوں کو ایک ترغیب آمیز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس ان خواتین کے حوالے کیے ہیں جو متنوع شعبوں میں اپنی شناخت قائم کر رہی ہیں۔