وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کی گیارہویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی
June 11th, 08:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر ، نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی 11 ویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس سال کا موضوع 'وکست بھارت@2047 کے لیے جامع انسانی ترقی' تھا ۔ اس میں 28 ریاستوں اور 5 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے وزرائے اعلی ، لیفٹیننٹ گورنر اور منتظمین نے شرکت کی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب تمام 28 ریاستوں کے وزرائے اعلی نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی ۔کابینہ نے دہلی-این سی آر میں پرانے ٹرکوں اور بسوں کی جگہ نئی گاڑیوں کولانے کیلئے این سی آر پی بی کو مدد فراہم کرنے سے متعلق اسکیم کو منظوری دی
June 03rd, 03:17 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دہلی-این سی آر خطے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ستھری نقل و حمل کو فروغ دینے کے لئے ایک تاریخی دو سالہ اسکیم کی منظوری دی ہے۔یہ اسکیم ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت نیشنل کیپیٹل ریجن پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے ذریعے فنڈ کی جائے گی، جبکہ اس پر عمل درآمد سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کریں گے۔ اس پروگرام کو دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کی شراکت دار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔وزیر اعظم ہند کے دورۂ نیدرلینڈس کے موقع پر بھارت – نیدرلینڈس مشترکہ بیان
May 17th, 03:45 am
نیدرلینڈس (ہالینڈ) کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16-17 مئی 2026 کو نیدرلینڈس کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا نیدرلینڈس کا دوسرا دورہ تھا۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورۂ نیدرلینڈس
May 17th, 02:47 am
بھارت – نیدرلینڈس کلیدی شراکت داری کا لائحہ عمل [2026-2030]وزیر اعظم نے ڈاکٹر آر بالاسبرامنیم جی اور ڈاکٹر جورم انیا جی کو نیتی آیوگ کا کل وقتی رکن مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی
May 02nd, 09:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر آر بالاسبرامنیم جی اور ڈاکٹر جورم انیا جی کو نیتی آیوگ کا کل وقتی رکن مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم نے پروفیسر گوبردھن داس کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی
April 25th, 10:47 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر گوبردھن داس کو نیتی آیوگ کے رکن کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ پروفیسر داس کا سفر، جو انتھک محنت اور انکساری سے عبارت ہے، واقعی قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے عوامی صحت، سائنس اور جدت طرازی کے شعبوں میں پروفیسر داس کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔Prime Minister extends best wishes on reconstitution of NITI Aayog
April 25th, 10:46 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi, expressed his best wishes on reconstitution of NITI Aayog. He noted that NITI Aayog has emerged as a vital pillar in India’s policy-making architecture, fostering cooperative federalism, driving key reforms, and enhancing the ‘Ease of Living’ for citizens. The institution continues to serve as a dynamic platform for innovation and long-term strategic thinking across sectors.جناب اشوک کمار لاہڑی نے وزیراعظم سے ملاقات کی
April 25th, 10:43 pm
جناب اشوک کمار لاہڑی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب نریندر مودی نے انہیں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کے طور پر تقرری پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اشوک کمار لاہڑی کا اقتصادیات اور عوامی پالیسی کے شعبوں میں وسیع تجربہ بھارت کے اصلاحاتی سفر کو مضبوط بنائے گا اور ملک کو “وکست بھارت” بنانے کے وژن میں اہم کردار ادا کرے گا۔کابینہ نےاقوام متحدہ کے تبدیلی آب وہوا کے فریم ورک کنونشن کو بھیجےجانے والےہندوستان کی قومی طے شدہ شراکت(2035-2031) کی منظوری دی
March 25th, 05:35 pm
ہندوستان کی کارروائی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2031 سے 2035 کی مدت کے لیے ہندوستان کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کو منظوری دے دی ہے ، جس سے یو این ایف سی سی سی اور اس کے پیرس معاہدے کے تحت ملک کی امنگوں میں اضافہ ہوتا ہےجب کہ پائیدار ترقی اور آب و ہوا کے تئیں ذمہ داری کے لیے اس کے عزم کو تقویت ملتی ہے ۔ہند-فرانس مشترکہ بیان
February 18th, 08:10 am
بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریۂ فرانس کے صدر عزت مآب مسٹر ایمانوئل میکرون نے 17 سے 19 فروری 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس امپیکٹ سمٹ 2026 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ بات چیت کی اور 17 فروری کو ممبئی میں مشترکہ طور پر ’’2026 ہند-فرانس اختراعی سال‘‘ کا افتتاح کیا۔ صدر میکرون کا ہندوستان کا یہ چوتھا دورہ ہے اور یہ فروری 2025 میں وزیر اعظم مودی کے دورۂ فرانس کے بعدہورہا ہے۔ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ
February 13th, 08:30 pm
آپ سب کو اس گلوبل بزنس سمٹ میں خوش آمدید، میں آپ سب کو اپنی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم یہاں موضوع ’’ایک دہائی کی ہلچل، ایک صدی کی تبدیلی‘‘ پر گفتگو کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ وِنیت جی کی تقریر سننے کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ لیکن میں ایک چھوٹی سی درخواست کرنا چاہوں گا، چونکہ آپ اتنا کچھ جانتے ہیں، تو کبھی کبھار یہ بات ای ٹی میں بھی نظر آنی چاہیے۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ 2026 سے خطاب
February 13th, 08:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ 2026 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گلوبل بزنس سمٹ میں موجود تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور سمٹ کے موضوع ’’ایک دہائی کی ہلچل، ایک صدی کی تبدیلی‘‘ پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی گزشتہ دہائی میں بے مثال خلل دیکھنے میں آیا، جس میں عالمی وبا، مختلف خطّوں میں کشیدگی اور جنگیں اور سپلائی چین میں ایسے تعطل شامل ہیں جنہوں نے عالمی توازن کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحران کے وقت کسی قوم کی حقیقی طاقت سامنے آتی ہے اور انہوں نے فخر کا اظہار کیا کہ ان تمام خلل کے باوجود بھارت کی یہ دہائی قابلِ ذکر ترقی، غیر معمولی نتائج کی فراہمی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے عبارت رہی ہے۔ جناب مودی نے یاد دلایا کہ جب گزشتہ دہائی شروع ہوئی تھی تو بھارت دنیا کی گیارہویں بڑی معیشت تھا اور اس ہنگامہ خیز ماحول میں یہ خدشات تھے کہ بھارت مزید نیچے جا سکتا ہے، لیکن آج بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’صدی کی تبدیلی‘‘ کی بنیاد بڑی حد تک بھارت پر قائم ہوگی۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس وقت بھارت عالمی ترقی میں 16 فیصد سے زیادہ حصہ ڈال رہا ہے اور یقین ظاہر کیا کہ یہ حصہ ہر آنے والے سال میں مسلسل بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی ترقی کو رفتار دے گا اور دنیا کی معیشت کا نیا انجن بن کر ابھرے گا۔راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 05th, 05:35 pm
میں یہاں صدرجمہوریہ کے خطاب پرشکریہ کااظہار کرنے کے لئے آیا ہوں۔ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب
February 05th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کی تحریک کی حمایت میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں وہ تیز رفتار پیش رفت کررہا ہے، جس میں ہر شعبے اور سماج کے تمام طبقوں میں تبدیلی نظر آتی ہے، کیونکہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ صدر نے ان موضوعات کو حساسیت اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔وزیر اعظم نے نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین معاشیات سے ملاقات کی
December 30th, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین معاشیات اور ماہرین کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس گفتگو کا موضوع تھا ’آتم نربھارت اور ساختی تبدیلی: وکست بھارت کے لیے ایجنڈا‘۔بھارت-برطانیہ مشترکہ بیان
October 09th, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے 08-09 اکتوبر 2025 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی تھا جس میں کاروبار اور تجارت کے محکمہ کے وزیر اور بورڈ آف ٹریڈ کے صدر پیٹر کائل ، اسکاٹ لینڈ کے کے وزیر ڈگلس الیگزینڈر ایم پی ، سرمایہ کاری کے وزیرجناب جیسن اسٹاک ووڈ اور 125 سی ای اوز ، کاروباری افراد ، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور ثقافتی رہنما شامل تھے ۔وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن
August 25th, 06:42 pm
گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا
August 25th, 06:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔کابینہ نے’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی
July 16th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘کو منظوری دی ۔ اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔کابینہ نے کھیلوں کی قومی پالیسی 2025 کو منظوری دی
July 01st, 04:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت آج مرکزی کابینہ نے قومی کھیلوں کی پالیسی 2025 (این ایس پی) کی منظوری دے دی، جو ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد ملک کے کھیلوں کے منظرنامے کو نئی شکل دینا اور کھیلوں کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔