“وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات” کے موضوع پر بجٹ کے بعد منعقدہ ویبینار میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 01:01 pm
اس سال کے پہلے بجٹ ویبینار میں میں آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ چند برسوں میں بجٹ ویبینار ایک مضبوط روایت بن چکے ہیں۔ اکثر بجٹ کا جائزہ مختلف پیمانوں پرکیا جاتا ہے، کبھی اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگو ہوتی ہے، تو کبھی انکم ٹیکس تجاویز پر بحث مرکوز ہو جاتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومی بجٹ کوئی قلیل مدتی تجارتی دستاویز نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک پالیسی روڈ میپ ہوتا ہے۔ اس لیے بجٹ کی مؤثریت کا اندازہ بھی ٹھوس پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ ایسی پالیسیاں جو انفراسٹرکچر کو وسعت دیں، قرض کی ترسیل کو آسان بنائیں، کاروبار میں آسانی کو بڑھائیں، حکمرانی میں شفافیت لائیں، عوام کی زندگی کو سہل بنائیں اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کریں۔بجٹ میں انہی سے متعلق فیصلے معیشت کو پائیدار مضبوطی دیتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی بجٹ کو الگ تھلگ یا تنہا دیکھنا درست نہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیات" کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا
February 27th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 27 -2026سیریز کے بجٹ کے بعد کے پہلے ویبینار سے خطاب کیا ، جس کا موضوع وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیاتہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قومی بجٹ ایک قلیل مدتی تجارتی دستاویز کے بجائے ایک پالیسی روڈ میپ ہے ، جناب مودی نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش پر زور دیا ۔یہ بجٹ کس طرح ہمارے ملک کی معاشی تبدیلی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، وزیر خزانہ نے بجٹ کے ذریعے ایک جامع خاکہ پیش کیا: وزیراعظم
February 12th, 02:13 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتارمن جی نے آج لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران ایک جامع خاکہ پیش کیا کہ رواں برس کا بجٹ کس طرح ہمارے ملک کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم کا ملیشیا میں بھارتی برادری سے خطاب
February 07th, 03:59 pm
سب سے پہلے، میں اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابرہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھارت – ملیشیا دوستی کے پیمانے اور مستقبل کی صلاحیت کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا جو انھوں نے ابھی اپنے خطاب میں کہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور، ملیشیا میں بھارتی برادری کے پروگرام سے خطاب کیا
February 07th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرمجوشی مشترکہ ثقافت کی خوبصورت تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابراہیم کا کمیونٹی جشن میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے تک آئے اور اپنی گاڑی میں انھیں تقریب میں لے گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’یہ خاص اشارے وزیر اعظم انور ابراہیم کی بھارت اور موجود لوگوں کے لیے محبت اور احترام کے غماز ہیں‘‘۔مرکزی بجٹ پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
February 01st, 01:38 pm
آج کا بجٹ تاریخی ہے، اس میں ملک کی خواتین کی طاقت کی مضبوط عکاسی ہے۔ ایک خاتون وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن جی نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے۔ یہ بجٹ حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ بجٹ 2047 میں وکست بھارت کی ہماری بلند پرواز کی مضبوط بنیاد ہے۔مرکزی بجٹ- 2026 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال
February 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ- 2026 پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بجٹ تاریخی ہے اور ملک کی خواتین کے بااختیار جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بطور خاتون وزیر خزانہ مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے، جو حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کی بلند پرواز کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کےبیان کا متن
January 29th, 10:15 am
اجلاس کے آغاز ہی میں اور سال 2026 کے آغاز پر، معزز صدرِ جمہوریہ نے اراکینِ پارلیمنٹ سے جو توقعات ظاہر کی ہیں، انہوں نے قوم کے سربراہ کی حیثیت سے نہایت سادہ اور واضح الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ نے انہیں سنجیدگی سے لیا ہوگا۔ یہ اجلاس بذاتِ خود نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ بجٹ اجلاس ہے۔اکیسویں صدی کا ایک چوتھائی حصہ گزر چکا ہے اور اب دوسری چوتھائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے یہ آئندہ 25 برسوں کا نہایت اہم دور شروع ہو رہا ہے۔ یہ اس صدی کے دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ مزید یہ کہ وزیرِ خزانہ نرملا جی ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں جو مسلسل نویں مرتبہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ یہ لمحہ بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل کے طور پر درج ہو رہا ہے۔بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے اہم نکات
January 29th, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز سے قبل میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا خطاب 140 کروڑ شہریوں کے اعتماد کا اظہار، ان کی محنت کا احاطہ اور نوجوانوں کی امنگوں کی نہایت واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدرِ جمہوریہ نے اجلاس اور سال 2026 کے بالکل آغاز میں ہی تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ کے سامنے کئی رہنما نکات پیش کیے۔ جناب مودی نے کہا کہ سربراہِ مملکت کی حیثیت سے صدرِ جمہوریہ نے سادہ الفاظ میں جو توقعات ظاہر کیں، انہیں یقیناً تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے سنجیدگی سے لیا ہوگا، جس کی وجہ سے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ بجٹ اجلاس ہے، جو اکیسویں صدی کی پہلی سہ ماہی کی تکمیل اور دوسری سہ ماہی کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 برس 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں، اور یہ بجٹ صدی کی دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن، جو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں، پارلیمنٹ میں مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کر رہی ہیں، جو بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر لمحے کی نشاندہی کرتا ہے۔پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی نے بھارتی معیشت اور ہمارے ذریعہ متعارف کرائی جارہیں اصلاحات کی رفتار کے بارے میں ایک واضح تصویر پیش کی ہے: وزیر اعظم
February 15th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے خطاب کی ستائش یہ کہتے ہوئے کی ہے کہ اس سے بھارتی معیشت اور حکومت کے ذریعہ متعارف کرائی جا رہیں اصلاحات کی رفتار کے بارے میں ایک واضح تصویر سامنے آتی ہے۔مرکزی بجٹ پر وزیراعظم کے تبصرے کا متن
February 01st, 03:00 pm
آج ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے! یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے ، یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کا بجٹ ہے ۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھول دیے ہیں ۔ عام شہری ، وکست بھارت کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے ۔ یہ بجٹ ملک کی طاقت کو کئی گنا بڑھانے والا ہے ۔ اس بجٹ سے بچت میں اضافہ ہوگا ، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، کھپت میں اضافہ ہوگا اور ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی پوری ٹیم کو عوام کے بجٹ، لوگوں کے بجٹ، کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مرکزی بجٹ 2025-26 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تبصرہ
February 01st, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ 2025-26 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آج کا دن ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، جناب مودی نے کہا کہ یہ بجٹ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور ہر شہری کے خوابوں کو پورا کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کے لیے کئی شعبے کھولے گئے ہیں اور عام شہری وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ طاقت کو دوچند کرنے والا (فورس ملٹی پلائر) ہے جس سے بچت ، سرمایہ کاری ، کھپت اور ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور ان کی ٹیم کو اس ’عوامی بجٹ‘ کے لیے مبارکباد دی ۔81% of India Inc. Backs PM’s Internship Scheme: Nirmala Sitharaman Praises Industry’s Game-Changing Support!
January 17th, 04:34 pm
Union Minister of Finance and Corporate Affairs, Nirmala Sitharaman, praised the overwhelming response from corporate India to the Prime Minister’s Internship Scheme, citing its transformative potential for the youth and the country’s economy. Speaking on the reports that highlight an impressive 81% support from India Inc. for the scheme, the Minister expressed confidence that the initiative would bridge the gap between education and employability while advancing a culture of skill development through Corporate Social Responsibility (CSR).نرملا سیتا رمن نے دیہی ہندوستان میں کریڈٹ سے چلنے والی کھپت کی تعریف کی، کہتے ہیں کہ پی ایم مودی نے دیہی غریبوں کو ہمارے ملک کی ترقی کی کہانی میں حصہ لینے کے لیے اوزار فراہم کیے
October 02nd, 09:19 am
وزیر اعظم نریندر مودی کی مالی شمولیت کی پالیسیوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج دیہی ہندوستان میں کریڈٹ پر مبنی کھپت میں ڈرامائی اضافہ کا جشن منایا۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے اور صارفین کی مالی اعانت کے گہرے دخول میں یہ اضافہ، جس کو سیتا رمن ایک انقلابی تبدیلی قرار دے رہی ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 23 میں ہندوستان کی مینوفیکچرنگ میں واپسی کی نوکریوں میں 7.6 فیصد اضافہ، اجرت میں 5.5 فیصد اضافہ، جی وی اے میں 21 فیصد کا اضافہ کیا
October 01st, 08:11 pm
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 23-23 میں مینوفیکچرنگ ملازمتوں اور مزدوروں کے لیے اجرتوں میں حال ہی میں رپورٹ کیے گئے قابل ذکر اضافے کی تعریف کی۔ ایک سرکاری سروے کے مطابق، مینوفیکچرنگ ملازمتوں میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 23 میں اجرتوں میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔Viksit Bharat Ambassador Campus Dialogue, Chennai at VELS University
April 02nd, 05:30 pm
The Viksit Bharat Ambassador Campus Dialogue was held at VELS University in Chennai. Over 1,000 students from perse s and more than 20 entrepreneurs, professionals, and actors from the city attended the event. Notable attendees included representatives from FICCI, FLO, EO, and YPO.پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
January 31st, 10:45 am
پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت میں منعقدہ پہلے اجلاس کے اختتام پر، اس پارلیمنٹ نے ایک بہت ہی باوقار فیصلہ کیا تھا، اور وہ فیصلہ تھا – ناری شکتی وندن ایکٹ۔ اور اس کے بعد 26 جنوری کو بھی ہم نے دیکھا کہ ملک نے کس طرح خواتین کی طاقت کی استطاعت، خواتین کی طاقت کےشوریہ کو اور خواتین کی طاقت کے سنکلپ کا تجربہ کیا ہے۔ اور آج بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، تب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی کی رہنمائی اور کل نرملا سیتا رمن جی کا عبوری بجٹ۔ایک طرح سے یہ نار ی شکتی کےساکشات کار کا تہوار ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے خطاب کیا
January 31st, 10:30 am
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مرکزی بجٹ 2023 پر وزیر اعظم کے بیان کا متن
February 01st, 02:01 pm
امرت کال کا یہ پہلا بجٹ ترقی یافتہ بھارت کے عظیم تصور کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد تیار کرے گا۔ اس بجٹ میں پسماندہ افراد کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ بجٹ آج کے امنگوں والے سماج، گاؤں، غریب، کسان، متوسط طبقات، سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔اس بجٹ میں محروم لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے: وزیراعظم کا بیان
February 01st, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے امرت کال میں پہلے بجٹ نے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی امنگوں اوروعزائم کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں محروم لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے اور اس سے امنگوں سے پُر معاشرے، غریبوں، گاؤوں اور متوسط طبقے کے خوابوں کی تکمیل کو پورا کیا جاسکے گا۔