وزیر اعظم نے بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 11:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔جمہوریہ قبرص اور جمہوریہ ہند کے مابین جامع شراکت داری کے نفاذپر مشترکہ اعلامیہ
June 16th, 03:20 pm
جمہوریہ قبرص کے صدر جناب نیکوس کرسٹودولیڈیس نے جمہوریہ ٔ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا 15 تا 16 جون 2025 کوقبر کے سرکاری دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کا مظہر اور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔جمہوریہ قبرص کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
June 16th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے رسمی بات چیت کی۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز دورے کی اہمیت کے مد نظر، وزیراعظم کا صدر کرسٹوڈولائڈس نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
June 16th, 01:45 pm
سب سے پہلے میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لئے معزز صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا، صدر مملکت اور اس ملک کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرمجوشی اور پیار نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز، ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’کو قبول کرنے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
June 16th, 01:35 pm
میں آپ، حکومتِ قبرص اور قبرص کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’سے نوازا۔وزیر اعظم کو گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم کے اعزاز سے نوازا گیا
June 16th, 01:33 pm
وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔پی ایم مودی قبرص پہنچ گئے۔
June 15th, 06:06 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر قبل قبرص پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔قبرص، کینیڈا اور کروشیا کے تین ملکی دورے پر روانگی سے پہلے وزیر اعظم کا بیان
June 15th, 07:00 am
15 تا 16 جون کو میں جمہوریہ قبرص کا دورہ کروں گا، جہاں میں صدر محترم نکوس کرسٹودولِدیس کی دعوت پر جا رہا ہوں۔ قبرص بحیرہ روم کے خطے اور یورپی یونین میں بھارت کا قریبی دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ یہ دورہ ہمارے تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔پی ایم مودی 15 سے 19 جون تک جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ کریں گے۔
June 14th, 11:58 am
پی ایم مودی 15-16 جون کو قبرص، 16-17 جون کو G-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا اور 18 جون کو کروشیا جائیں گے۔ پی ایم مودی قبرص کے صدر کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ بعد میں کینیڈا میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی جی 7 ممالک کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ کروشیا میں، پی ایم مودی پی ایم پلینکوویچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشین صدر زوران میلانوویچ سے ملاقات کریں گے۔