اتر پردیش کے وارانسی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا اصل متن
April 28th, 05:30 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بی جے پی کے قومی صدر شریمان نتن نبین جی، اتر پردیش سے رکن پارلیمنٹ اور یوپی بی جے پی کے صدر شریمان پنکج چودھری جی، ضلع پنچایت صدر بہن پونم موریہ جی، اسٹیج پر موجود کاشی کی خواتین کونسلرز اور گرام پردھان، دیگر عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں یہاں تشریف لانے والی میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں! آپ سب کو میرا نمسکار۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں مہیلا سمیلن میں شرکت کی، تقریباً 6350 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگ بنیاد رکھا
April 28th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں ایک اجتماع میں خواتین کے بڑے مجمع سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔نئی دہلی میں منعقدہ ناری شکتی وندن سمیلن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 13th, 11:15 am
اسٹیج پر موجود دہلی کی مقبول وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جی، مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوجی، محترمہ ساوتری ٹھاکرجی، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ وجیاراہتکر جی، یہاں آپ سب کے درمیان کئی معزز شخصیات بھی موجود ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ارکانِ اسمبلی ہیں، لوک سبھا کی سابق اسپیکر ، معزز میرا کمار جی بھی ہمارے درمیان موجود ہیں ۔یہاں موجود میری تمام معزز بہنوں، اس وقت ملک میں بیساکھی کے تہوار کی خوشی کی لہر ہے۔ کل ملک کے مختلف حصوں میں نیا سال بھی منایا جائے گا۔ میں آج جلیانوالہ باغ قتل عام کے بہادر شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ سے خطاب کیا
April 13th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ناری شکتی وندن سمیلن سے خطاب کیا ۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر اور ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کی تقریبات کے آغاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کےقتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ لینے والا ملک ہے ، یہ فیصلہ ناری شکتی کے لیے وقف ہے ۔Today, BJP stands for good governance and last-mile delivery: PM Modi
April 06th, 12:30 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.PM Modi addresses Party Karyakartas on BJP Sthapana Diwas
April 06th, 12:00 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 08:30 pm
آپ سب رائزنگ انڈیا پر بحث کر رہے ہیں۔ اور اس میں آپ کا زور اندر کی طاقت پر ہے یعنی آسان الفاظ میں آپ کی توجہ ملک کی اپنی طاقت پر ہے۔ اور ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے - تت توم آسی! یعنی جس برہمن کو ہم تلاش کر رہے ہیں وہ ہم ہی ہیں ، وہ ہمارے اندر ہی ہے۔ ہمیں اپنے اندر موجود طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ پچھلے 11 سالوں میں ہندوستان نے اس طاقت کو پہچانا ہے اور آج یہ ملک اس طاقت کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا
February 27th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائزنگ بھارت مٹ سے خطاب کیا، اور ’’داخلی قوت‘‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ گذشتہ 11 برسوں کے دوران بھارت کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قومی قوت ازسر نو حاصل کرنے، اقتصادی خود انحصاری اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے روڈمیپ پر تفصیلی بات کی۔دولت مشترکہ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 11:00 am
لوک سبھا کے اسپیکر معززجناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش جی، انٹر پارلیامنٹری یونین کی صدر محترمہ تُلیا ایکسن جی، کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب کرسٹوفر کلیلا جی، کامن ویلتھ ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسپیکرز، پریزائیڈنگ افسران ، دیگر معزز مندوبین، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا
January 15th, 10:32 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (سی ایس پی او سی) کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اسپیکر کا کردار منفرد ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپیکر کو زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن ان کی ذمہ داری دوسروں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اظہار خیال کا موقع ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صبر اسپیکر کی سب سے عام صفت ہے، جو شور مچانے والے اور زیادہ پرجوش اراکین کو بھی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں۔یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔پنچایتی راج کے قومی دن کے پروگرام اور مدھوبنی ، بہار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 12:00 pm
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے میں آپ سب سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں ،آپ جہاں ہیں وہیں،اپنی جگہ پر بیٹھے رہ کر ہی ،کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بیٹھکر ہی 22تاریخ کو جن لوگوں کو ہم نے کھویا ہے،ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کچھ لمحے ہم اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہی خاموشی اختیار کرکے اپنے اپنے بھگوان کو یاد کرتے ہوئے ،ان سب کو خراج عقیدت دیں گے ،ا س کے بعد میں آج اپنی بات شروع کروں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
April 24th, 11:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔وزیر اعظم نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاموشی اختیار کریں اور 22 اپریل 2025 کوہوئے پہلگام حملوں میں مرحومین کی روحوں کے لیے دعا کریں ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے دن کے موقع پر پورا ملک متھیلا اور بہار سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے مقصد سے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجلی ، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں یہ اقدامات بہار میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔انہوں نے عظیم شاعر اور قومی آئیکن رام دھاری سنگھ دنکر جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔نوکار مہا منتردیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 09th, 08:15 am
من شانت ہے، من استھیر ہے، صرف شانتی، ایک عجیب تجربہ ہے، الفاظ سے پرے، سوچ سے بھی پرے، نوکار مہامنتر اب بھی من مستکس میں گونج رہا ہے۔ نموں اریہنتاں-- نموں سدھاں--نموں آئیرییاڑں-- نموں اُوجھیاڑں-- نموں لوئے سبھیہ ساہوڑں-- ایک سور، ایک پرواہ، ایک اُورجا، نہ کوئی اتار، نہ کوئی چڑھاؤ، بس استھرتا، بس سمبھاؤ، ایک ایسی چیتنا، ایک جیسی لے، ایک جیسا پرکاش بھیتر ہی بھیتر- میں نوکار مہامنتر کی اس ادھیاتمک شکتی کو اب بھی اپنے اندر اَنوبھو کر رہا ہوں۔ کچھ برسوں پہلے میں بنگلور میں ایسے ہی ایک ساموہک منتر اُچھاڑ کا ساکشی بنا تھا، آج اُسی کا تجربہ ہے اور اتنی ہی گہرائی میں۔ اس بار ملک اور بیرون ملک میں ایک ساتھ، ایک ہی چیتنا سے جڑے لاکھوں کروڑوں پُنّیہ آتمائیں، ایک ساتھ بولے گئے شبد، ایک ساتھ جاگی اوُرجا، یہ واقعی اَبھوت پورو ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوکار مہا منتر دیوس کا افتتاح کیا
April 09th, 07:47 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں نوکار مہا منتر دیوس کا افتتاح کیا اور اس میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے نوکار منتر کے گہرے روحانی تجربے پر روشنی ڈالی اور ذہن میں سکون اور استحکام لانے کی اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے امن کے اس غیر معمولی احساس پر تبصرہ کیا جو الفاظ اور خیالات سے بالاتر ہے اور ذہن اور شعور کے اندر گہرائی تک گونجتا ہے۔ جناب مودی نے نوکار منتر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان مقدس مہامنتروں کا جاپ کیا ، منتر کو توانائی کے ایک متحد بہاؤ کے طور پر بیان کیا جو استحکام، ہم آہنگی اور شعور اور اندرونی روشنی کی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اپنے ذاتی تجربے پر غور کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اندر نوکار منتر کی روحانی طاقت کو کیسے محسوس کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کئی سال قبل بنگلورو میں اسی طرح کے اجتماعی نعرے لگانے والے واقعہ کو یاد کیا، جس نے ان پر دیرپا تاثر چھوڑا۔ وزیر اعظم نے ملک اور بیرون ملک لاکھوں نیک روحوں کے ایک متحد شعور میں اکٹھے ہونے کے منفرد تجربے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اجتماعی توانائی اور مربوط الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے واقعی غیر معمولی اور بے مثال قرار دیا۔ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
March 12th, 06:07 am
جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
March 11th, 07:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔ایوان کے اسپیکر کے انتخاب کے بعد 18ویں لوک سبھا سےوزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 26th, 11:30 am
یہ ایوان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ دوسری بار اس نشست پرجلوا افروز ہورہے ہیں۔ آپ کو اور اس پورے ایوان کو میری طرف سےبہت بہت مبارکباد۔وزیراعظم نے اسپیکر کے انتخاب کے بعد لوک سبھا سے خطاب کیا
June 26th, 11:26 am
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے جناب اوم برلاکو ایوان کا اسپیکرچنے جانے کے بعد لوک سبھا سے خطاب کیا ۔