With innovative ideas, energy and purpose, Yuva Shakti is at the forefront of nation-building: PM Modi
January 12th, 06:45 pm
In his address at the concluding session of the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026, PM Modi underscored the critical role of youth leadership in realising the vision of a developed India. He highlighted key reforms and initiatives such as Startup India, Digital India, Ease of Doing Business, and the simplification of tax and compliance, which accelerated India’s startup revolution. The PM encouraged the youth to move forward with confidence, expressing unwavering faith in their potential.Prime Minister Shri Narendra Modi addresses the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026
January 12th, 06:30 pm
In his address at the concluding session of the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026, PM Modi underscored the critical role of youth leadership in realising the vision of a developed India. He highlighted key reforms and initiatives such as Startup India, Digital India, Ease of Doing Business, and the simplification of tax and compliance, which accelerated India’s startup revolution. The PM encouraged the youth to move forward with confidence, expressing unwavering faith in their potential.The history of Somnath is not one of destruction or defeat, it is a history of victory and renewal: PM Modi during Somnath Swabhiman Parv
January 11th, 12:00 pm
PM Modi addressed the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, recalling the sacrifices of those who dedicated their lives to the protection and reconstruction of the temple. Emphasising that the festival is not merely a remembrance of the destruction that took place a thousand years ago, the PM said it is a celebration of a thousand-year journey of resilience, as well as of India’s existence and pride. He underscored the resolve to move forward with the vision of “Dev se Desh.”PM Modi addresses the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, Gujarat
January 11th, 11:41 am
PM Modi addressed the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, recalling the sacrifices of those who dedicated their lives to the protection and reconstruction of the temple. Emphasising that the festival is not merely a remembrance of the destruction that took place a thousand years ago, the PM said it is a celebration of a thousand-year journey of resilience, as well as of India’s existence and pride. He underscored the resolve to move forward with the vision of “Dev se Desh.”PM Modi chairs Roundtable with Indian AI Start-Ups
January 08th, 02:48 pm
PM Modi chaired a roundtable with Indian AI start-ups, highlighting the importance of AI in bringing about transformation in society. The AI start-ups commended India’s strong commitment to advancing the AI ecosystem in the country. During the meeting, the PM remarked that India should present a unique AI model to the world that reflects the spirit of “Made in India, Made for the World.”بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن
January 03rd, 12:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا
January 03rd, 11:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 01:30 pm
مرکزی کابینہ میں میرے معاونین انپورنا دیوی، ساوتری ٹھاکر، رونیت سنگھ، ہرش ملہوترا ، دہلی حکومت سے آئے ہوئے معزز وزراء،و دیگر قابل احترام شخصیات، ملک کےگوشے گوشے سے یہاں حاضر مہمانان اور پیارے بچوں!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ویر بال دیوس کے پروگرام سے خطاب کیا
December 26th, 01:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر منعقدہ قومی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور وہاں موجود بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج پورا ملک ویر بال دیوس منا رہا ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کی خوبصورت پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور لگن واضح طور پر ظاہر ہو رہی تھی۔کابینہ نے مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں کے چار اضلاع کا احاطہ کرنے والے دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ، جس سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریبا ً224 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا
November 26th, 04:30 pm
ریل لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت ، نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ کرے گی ، جس کے نتیجے میں بھارتی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات میں اعتماد سازی پیدا ہو گی اور بہتری آئے گی ۔ ان مجوزہ ملٹی ٹریکنگ اقدامات سے آمد و رفت کو ہموار کرنے اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ پروجیکٹ ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے بھارت کے نظریے کے مطابق ہیں ، جو علاقے میں جامع ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کو ’’ آتم نربھر ‘‘ بنائے گا ، جس سے ان کے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا
November 07th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 01st, 01:30 pm
چھتیس گڑھ کے گورنر جناب رامین ڈیکا جی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر اور میرے دوست جناب رمن سنگھ جی، ریاست کے وزیرِ اعلیٰ جناب وِشنو دیو سائے جی، مرکزی حکومت میں میرے معزز رفیقِ کار جناب توکھن ساہو جی، نائب وزیرِ اعلیٰ جناب وِجے شرما جی، جناب ارون ساؤ جی، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جناب چرن داس مہنت جی، اور موجود دیگر معزز وزراء، عوامی نمائندگان، حاضر خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا
November 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے ترقیاتی سفر کا سنہری آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ ان کے لیے بہت خوشگوار اور اہم دن ہے۔ انہوں نے اس سرزمین کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی بندھن پر روشنی ڈالی ، جو کئی دہائیوں سے پروان چڑھا ہے۔ پارٹی کارکن کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے چھتیس گڑھ میں کافی وقت گزارا اور بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے وژن، اس کی تخلیق کے عزم اور اس عزم کی تکمیل کو مزید یاد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ چھتیس گڑھ کی تبدیلی کے ہر لمحے کے گواہ رہے ہیں۔ جیسا کہ ریاست اپنے 25 سالہ سفر میں ایک اہم سنگ میل پر پہنچ گئی ہے، انہوں نے اس لمحے کا حصہ بننے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ سلور جوبلی کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ریاست کے لوگوں کے لیے نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام اور ریاستی حکومت کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔کابینہ نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دی جس کی کل لاگت 2192 کروڑ روپے ہے
September 24th, 03:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کی کل لاگت تقریباً 2192 کروڑ روپے ہے۔مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 17th, 11:20 am
مدھیہ پردیش کے گورنر منگوبھائی بٹیل ،یہاں کے مقبول وزیراعلیٰ جناب موہن یادو جی،مرکز میں میری ساتھ بہن ساوتری ٹھاکر جی،ملک کے کونے کونے سے اس پروگرام کا حصہ بن رہے سبھی مرکزی وزیر،ریاستوں کے گورنر ،ریاستوں کے وزیراعلیٰ ،اسٹیچ پر موجود دیگر سبھی تجربہ کار اور ملک کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاداور افتتاح کیا
September 17th, 11:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دھار بھوج شالہ کی قابل احترام ماں ، علم کی دیوی ، واگ دیوی کے قدموں میں سر جھکا کر آشیرواد لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھگوان وشوکرما کا یوم پیدائش ہے ، جو مہارت اور تخلیق کے دیوتا ہیں ، جناب مودی نے بھگوان وشوکرما کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے ان لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو اپنی کاریگری اور لگن کے ذریعے ملک کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔