راجیہ سبھا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

April 17th, 11:10 am

میں ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے جناب ہری ونش جی کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونا بذات خود اس ایوان کا آپ کے تئیں گہرے اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ عرصے میں آپ کے تجربے سے اس ایوان کو جو فائدہ پہنچا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی آپ کی جو کوشش رہی ہے، اس پر آج ایوان نے ایک طرح سے مہرثبت کر دی ہے۔ یہ دراصل تجربے کا احترام ہے، آپ کے سادہ اور منظم طرزعمل کی قدر ہے اور اسی طرز عمل کی قبولیت بھی ہے۔ہم سب نے جناب ہری ونش کی قیادت میں ایوان کی طاقت کو مزید مؤثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ وہ صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رہتے ،بلکہ اپنی زندگی کے ماضی کے تجربات کو بھی بہت درست انداز میں ایوان کی بہتری اور اسے مزید مالا مال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربہ پوری کارروائی، نظام اور ایوان کے ماحول کو مزید پختہ بناتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب کی نئی مدت کار بھی اسی جذبے، توازن اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہم سب کی کوششوں سے ایوان کے وقار کو نئی بلندی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا راجیہ سبھا سے خطاب

April 17th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کیا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونے پر جناب ہری ونش کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ایوان کا جناب ہری ونش پر گہرے اعتماد اور ان کے اس گراں قدر تجربے کا اظہار ہوتا ہے جو وہ اس ادارے کے لیے لے کر آئے ہیں۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، ’’مسلسل تیسری بار منتخب ہونا ان کے تجربے، ان کے جامع نقطۂ نظر اور ان کے کام کرنے کے باوقار انداز پر ایوان کی طرف سے مہرِ تصدیق ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے جناب بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی

March 27th, 01:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘آپ کی تقرری نیپال کے لوگوں کی طرف سے آپ کی قیادت میں دکھائے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ۔ میں اپنے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے ہندوستان-نیپال دوستی اور تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔’’

کابینہ نے 6969.04 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائبرڈ اینیوٹی موڈ پر اتر پردیش میں بارابنکی سے بہرائچ (101.515 کلومیٹر) تک 4 لین والی ایکسسیس کنٹرولڈ نیشنل ہائی وے -927 کی تعمیر کو منظوری دی

March 18th, 04:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اتر پردیش میں ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر بارابنکی سے بہرائچ (101.515 کلومیٹر) تک چار لین والی ایکسیس کنٹرولڈ والی قومی شاہراہ-927 کی تعمیر کو 6969.04 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی ہے ۔

وزیر اعظم نے نیپال میں انتخابی کامیابی پر راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے لیڈروں کو مبارکباد دی

March 09th, 10:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین جناب ربی لا میچھانے اور آر ایس پی کے سینئر لیڈر جناب بالیندر شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گرمجوشی سے بات چیت کی ۔

وزیرِ اعظم نے نیپال کے عوام اور حکومت کو انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مبارکباد دی

March 07th, 05:15 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے عوام اور حکومت کو ملک میں انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مبارکباد دی۔

بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن

January 03rd, 12:00 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا

January 03rd, 11:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نیپال میں شدید بارش کی وجہ سے جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

October 05th, 04:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال میں شدید بارش کے سبب بڑے پیمانے پر ہوئے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں نیپال کے عوام اور حکومت کے لیے ہندوستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ۔ جناب مودی نے بحران کے وقت ایک دوستانہ پڑوسی اور پہلے جواب دہندہ کے طور پر ملک کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ہر ضروری مدد فراہم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیر اعظم مودی نے نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم سوشیلا کارکی سے بات کی

September 18th, 01:31 pm

وزیر اعظم نے نیپال کی اولین خاتون وزیر اعظم سوشیلاکارکی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ہندوستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Manipur is the crown jewel adorning the crest of Mother India: PM Modi in Imphal

September 13th, 02:45 pm

At the inauguration of projects worth over ₹1,200 crore in Imphal, PM Modi said a new phase of infrastructure growth has begun in Manipur. He noted that women empowerment is a key pillar of India’s development and Atmanirbhar Bharat, a spirit visible in the state. The PM affirmed his government’s commitment to peace and stability, stressing that return to a normal life is the top priority. He urged Manipur to stay firmly on the path of peace and progress.

PM Modi inaugurates multiple development projects worth over Rs 1,200 crore at Imphal, Manipur

September 13th, 02:30 pm

At the inauguration of projects worth over ₹1,200 crore in Imphal, PM Modi said a new phase of infrastructure growth has begun in Manipur. He noted that women empowerment is a key pillar of India’s development and Atmanirbhar Bharat, a spirit visible in the state. The PM affirmed his government’s commitment to peace and stability, stressing that return to a normal life is the top priority. He urged Manipur to stay firmly on the path of peace and progress.

نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو وزیر اعظم ہند کی نیک خواہشات اور مبارک باد

September 13th, 08:57 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نیپال کے عوام کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نےنیپال کی تازہ صورتحال پر سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

September 09th, 10:29 pm

ہماچل پردیش اور پنجاب کے سرکاری دورے سے واپسی پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے کابینہ سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے حالیہ تشدد کے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جس میں کئی نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ ایک جذباتی اپیل میں انہوں نے نیپال کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ امن اور اتحاد کی فضاکو برقرار رکھیں۔

وزیر اعظم نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

April 04th, 04:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم محترم جناب کے پی شرما اول سے آج بنکاک میں چھٹی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ

April 02nd, 02:00 pm

وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 08:30 am

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے اس ایڈیشن میں آپ سب کے ساتھ جڑنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ بھارت، جاپان اور تھائی لینڈ کے کئی ممتاز ادارے اور شخصیات اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میں ان سب کی محنت کی تعریف کرتا ہوں اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بیان

February 14th, 08:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ میں منعقدہ سمواد پروگرام کے دوران ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے تھائی لینڈ میں سمواد کے پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ، اور اس تقریب کو ممکن بنانے کے لیے ہندوستان ، جاپان اور تھائی لینڈ کے ممتاز اداروں اور افراد کی تعریف کی ۔ انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے چھہترویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

January 26th, 05:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکبادوں اور خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاروں، قبائلی مہمانوں اور ٹیبلوفنکاروں کے ساتھ بات چیت کی

January 25th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل (24 جنوری 2025) لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاروں، قبائلی مہمانوں اور ٹیبلو آرٹسٹ کے ساتھ بات چیت کی جو آئندہ یوم جمہوریہ پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ بات چیت کے دوران، بہت سے شرکاء نے وزیر اعظم سے ذاتی طور پر ملاقات کی خوشی کا اظہار کیا، جس پر وزیر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’یہ ہندوستانی جمہوریت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے‘۔