ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پروزیر اعظم کی جانب سے اظہار تعزیت

April 25th, 02:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے سائنسی اور تعلیمی سفر میں ایک عظیم شخصیت ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کے کستوری رنگن نے نہایت لگن کے ساتھ اسرو میں خدمات انجام دیں اور ہندوستان کے خلائی پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ۔جناب مودی نے مزید کہا‘‘قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودے کے دوران ڈاکٹر کستوری رنگن کی ان کوششوں کہ ہندوستان میں تعلیم زیادہ جامع اور مستقبل پر مبنی ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا ۔وہ بہت سے نوجوان سائنسدانوں اور محققین کے لیے ایک بہترین سرپرست بھی تھے ’’۔

قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

September 06th, 04:15 pm

جناب، سنسکرت کے استاد ہونے کے ناطے، میرا یہ خواب تھا کہ بچوں کو ہندوستان کی ثقافت سے روشناس کراؤں جس سے انہیں ہماری تمام اقدار کی سمجھ ملتی ہے جس کے ذریعے ہم اپنی اقدار اور زندگی کے نظریات کا تعین کرتے ہیں۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے سنسکرت میں بچوں کی دلچسپی پیدا کی اور اسے اخلاقی تعلیم کی بنیاد بنایا اور مختلف شلوکوں کے ذریعے بچوں کو زندگی کی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈسے نوازے گئے اساتذہ سے بات چیت کی

September 06th, 04:04 pm

ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنا تدریسی تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے سیکھنےکے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ان کے ذریعے استعمال کی جانے والی دلچسپ تکنیکوں کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے اپنے باقاعدہ تدریسی کام کے ساتھ ان کے ذریعہ کئے جانے والے سماجی کاموں کی مثالیں بھی شیئر کیں۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تدریس کے ہنر کے تئیں ان کی لگن اور ان کے قابل ذکر جوش و جذبے ،جس کا اعتراف ایوارڈز کے ذریعے کیا گیا ہے، کی ستائش کی۔