وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی
August 31st, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔وزیر اعظم کا برطانیہ اور مالدیپ کا دورہ (23 سے 26 جولائی 2025)
July 20th, 10:49 pm
وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ موصوف وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے، اور دونوں قائدین سی ایس پی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر معزو سے ملاقات کریں گے او رباہمی مفادات کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سےگفتگو کی
June 24th, 09:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے کلمات
April 05th, 11:30 am
میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ آج صدر دسنائیک کی طرف سے ‘سری لنکا مترا وبھوشن’ سے مجھے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ نہ صرف مجھے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو بھی اعزازبخشتا ہے ۔ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہری دوستی کو شاندارخراج تحسین ہے ۔وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ
April 02nd, 02:00 pm
وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم کا ماریشس کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل بیان
March 10th, 06:18 pm
میرے دوست، وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کی دعوت پر، میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔بھارت اور مالدیپ: جامع اقتصادی اور بحری سلامتی ساجھیداری کے لیے وژن
October 07th, 02:39 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے 7 اکتوبر 2024 کو ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اپنے تاریخی قریبی اور خصوصی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کو بڑھانے میں کی گئی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔