وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ، ماں کاتیانی کا آشیرواد لیا اور بھکتی سے سرشار کلام شیئر کیا
March 24th, 08:06 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماں کاتیانی کا آشیرواد لیا اور کہا کہ ماں جگدمبے کی پوجا دماغ کو لامحدود توانائی اور اندرونی طاقت سے بھر دیتی ہے ، جبکہ ان کی روحانی چمک دل کو اعلی شعور سے روشن کرتی ہے ۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ دیوی کے آشیرواد سے، جو دیوتا اور بہادری کا مجسمہ ہے، اس کے تمام عقیدت مند بے پناہ طاقت اور خود اعتمادی سے مالا مال ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماں امبے کی پوجا کے بھکتی سے سرشار ماحول اور روحانی مسرت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
March 23rd, 08:50 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کی روحانی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے ماں درگا کی پوجا سے حاصل ہونے والے گہرے سکون اور قوت کے تجربے کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے دیوی کے نام ایک بھکتی گیت (بھجن) بھی شیئر کیا۔وزیراعظم نے نوراتری کی روحانی اہمیت اور ماں امبے کی بھکتی سے پیدا ہونے والے روحانی ماحول کو اجاگر کیا
March 20th, 09:48 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کے گہرے روحانی ماحول پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ماں امبے کی بھکتی دل و دماغ کو بے پناہ سکون اور توانائی سے بھر دیتی ہے۔ جناب مودی نے ماں امبے کے لیے ایک عقیدت بھرا منتر بھی شیئر کیا۔وزیر اعظم نے نوراتری کے موقع پر سب کو مبارکباد دی
March 19th, 09:48 am
وزیر اعظم نے اس موقع پر سنسکرت کا سبھاشتم شیئر کیا ، جس میں نوراتری کے مقدس تہوار کے آغاز کے ساتھ ہی دیوی شیل پتری کےآفاقی اور فضل و احسان کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر دیوی کے لیے وقف ایک عقیدت مندانہ گیت بھی شیئر کیا ، جس میں کہا گیا کہ دیوی کی بے بے انتہا رحمت کے ذریعے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا ، جو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی مقصد کو ایک موثر تحریک فراہم کرے گا ۔گوہاٹی، آسام میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 13th, 05:30 pm
آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، یہاں موجود تمام ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے، ہمارے تمام ساتھی کسان جو ملک بھر سے ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے ہیں، میرے بھائی بہن جو ہمارے چائے کے باغات میں کام کر رہے ہیں، اس پروگرام میں ہمارے بہت سےسینئر وزرائے اعلیٰ کو بھی شامل کیا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے سب کو میرا سلام۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوہاٹی، آسام میں 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے لیے 18,000 کروڑ روپے سے زائد کی رقم پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت جاری کی
March 13th, 05:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی، آسام میں تقریباً 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گوہاٹی میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کیا اور شہر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک بھر سے اس پروگرام میں شامل ہونے والے کسانوں کے ساتھ ساتھ چائے کے باغات میں کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی سلام پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ماں کاماکھیا کی مقدس دھرتی پر، نوراتری (نوراترہ) کے آغاز سے قبل حاضری کی سعادت حاصل ہونے پر بے حد خوشی اور شکرگزاری ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ نوراترہ شروع ہونے سے پہلے ماں کاماکھیا کی اس مقدس سرزمین پر آپ سب کے درشن کا موقع ملا۔‘‘کرنول، آندھرا پردیش میں مختلف ترقیاتی پوجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 16th, 03:00 pm
آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنظیر جی، یہاں کے مقبول عام اور محنتی وزیر اعلیٰ جناب چندربابو نائیڈو جی، مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو جی، چندر شیکھر پیمسانی جی، بھوپتی راجو شری نواسن ورما جی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، دیگر تمام وزراء حضرات، بی جے پی کے ریاستی صدر پی وی این مادھو جی، تمام اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لیے آئے ہوئے بہنو اور بھائیو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول میں 13,430 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
October 16th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے کرنول میں تقریبا 13,430 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہوبلم کے بھگوان نرسمہا سوامی اور مہانندی کے شری مہانندیشور سوامی کو نمن کیا ۔ انہوں نے تمام لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے منترالیم کے گرو شری راگھویندر سوامی سے بھی دعا مانگی ۔وزیر اعظم نے مہا نومی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
October 01st, 09:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہا نومی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے مہا اشٹمی کے موقع پر سب کو مبارک باد دی
September 30th, 09:11 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے مہا اشٹمی کے پُر مسرت موقع پر سبھی کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مبارک موقع سب کی زندگی میں خوشی، امن اور اچھی صحت لے کر آئے۔جناب مودی نے دیوی کا بھجن (استوتی) بھی شیئر کیا۔BJP’s connection with Delhi goes back to the Jana Sangh days and is built on trust and commitment to the city: PM Modi
September 29th, 08:40 pm
Inaugurating the Delhi BJP’s new office, PM Modi said, “On this auspicious occasion of Navratri, Delhi BJP has received its new office today. It is a moment filled with new dreams and fresh resolutions.” He added, “For us, every BJP office is no less than a shrine, no less than a temple. A BJP office is not merely a building. It is a strong link that connects the Party with the grassroots and with people’s aspirations.”PM Modi inaugurates Delhi BJP’s new office at Deendayal Upadhyaya Marg
September 29th, 05:00 pm
Inaugurating the Delhi BJP’s new office, PM Modi said, “On this auspicious occasion of Navratri, Delhi BJP has received its new office today. It is a moment filled with new dreams and fresh resolutions.” He added, “For us, every BJP office is no less than a shrine, no less than a temple. A BJP office is not merely a building. It is a strong link that connects the Party with the grassroots and with people’s aspirations.”وزیر اعظم نے دیوی ماں کی پوجا کی ، سب کے لیےفلاح کی دعا کی
September 29th, 09:43 am
نوراتری کے مبارک موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عقیدت سے دیوی ماں کی پوجا اور درشن کرتے ہوئے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ان سے آشیرواد مانگی ۔وزیر اعظم نے دیوی ماں کی پوجا کی، سبھی کے لیے طاقت اور فلاح و بہبود کی دعا کی
September 28th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دیوی ماں کے قدموں میں سرعقیدت خم کیا، اور ملک کے لیے ان کا آشیرواد مانگا۔ روحانی جوش اور اجتماعی خیرسگالی سے سرشار ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے تمام شہریوں کی خیر و عافیت، حوصلے اور داخلی قوت کے لیے دعا کی۔وزیر اعظم نے نوراتری پر نمن کیا، سب کے لیے تندرستی اور اعتماد کی دعا کی
September 27th, 08:42 am
نوراتری کے مبارک موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیوی ماں کو عقیدت کے ساتھ نمن کیا اور تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں مکھ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 11:30 am
نوراتری کے ان مقدس دنوں میں آج مجھے بہار کی خواتین کی طاقت کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ میں یہاں اسکرین پر دیکھ رہا تھا، لاکھوں خواتین اور بہنیں نظر آ رہی ہیں۔ نوراتری کے اس مقدس تہوار میں آپ سب کاآشیرواد ہمارے لیے ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ میں آج آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آج سے ‘مکھ منتری مہیلا روزیوجنا’ شروع کی جا رہی ہے۔ جیسا مجھے بتایا گیا ہے، اس منصوبے سے اب تک 75 لاکھ بہنیں جڑ چکی ہیں۔ ابھی ایک ساتھ ان تمام 75 لاکھ بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں 10-10 ہزار روپے بھیجے گئے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہارمیں مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کیا
September 26th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سب لوگوں کو نوراتری کی پرُمسرت مناسبت سے مبارکباد دی۔ انہوں نے اس تقریب میں بہار کی خواتین کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا شروع کی جا رہی ہے۔ جناب نریندر مودی نے واضح کیا کہ75 لاکھ خواتین پہلے ہی اس اسکیم میں شامل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان 75 لاکھ خواتین میں سے ہر ایک کے بینک کھاتہ میں بیک وقت10,000 روپے منتقل کیے جاچکے ہیں۔وزیر اعظم نے نوراتری کے پانچویں روز دیوی اسکندا ماتا کی پوجا کی
September 26th, 10:00 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کے پانچویں روز دیوی اسکندا ماتا کی پوجا کی۔وزیراعظم نے نوراتری کے چوتھے دن دیوی کوشمانڈا کی پوجا کی
September 25th, 08:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوراتری کے چوتھے دن دیوی کوشمانڈا کی پوجا کی۔وزیر اعظم نے نوراتری کے تیسرے دن دیوی چندر گھنٹہ کی پوجا کی
September 24th, 08:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کے تیسرے دن دیوی چندرگھنٹہ کی پوجا کی۔