
انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ
January 25th, 01:00 pm
بھارت کے پہلے یوم جمہوریہ کے لیے انڈونیشیا ہمارا مہمان خصوصی تھا اور یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ جب ہم اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں ایک بار پھر انڈونیشیا نے اس اہم موقع کا حصہ بننے کو قبول کیا ہے۔ اس موقع پر میں صدر پرابوو کابھارت میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔
آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آئی این ایس واگھشیر کی کمیشننگ پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 15th, 11:08 am
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی،مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی،کابینہ کے میرے سینئر ساتھی محترم راجنات سنگھ جی،سنجے سیٹھ جی،مہاراشٹر کے وزیراعلی ،ان کے ساتھ آج ہمارے دونوں نائب وزرائےاعلی بھی ہیں،نائب وزرائے الی محترم ایکناتھ شندے جی،اجیت پوار جی،سی ڈی ایس ،سی این ایس ،بحریہ کے ساتھ ساتھی،مجھگاؤں ڈاک یارڈ میں کام کرنے والے سبھی ساتھ ،دیگر معزز مہمان ،خواتین و حضرات؛
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صف اول کے بحری جنگی جہازوں آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگری اور آئی این ایس واگھ شِیر کو قوم کے نام وقف کیا
January 15th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی کے بحری ڈاک یارڈ میں کمیشننگ کے دوران تین صف اول کے بحری جنگی جہاز، آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگری اور آئی این ایس واگھ شِیر کو قوم کے نام وقف کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ 15 جنوری کو یومِ افواج کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر جناب مودی نے ، ہر اس بہادر فوجی کو سلام پیش کیا ، جو قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام بہادر فوجیوں کو مبارکباد دی۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 10:45 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
January 14th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!