جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا بیان: دوسرا اجلاس
November 22nd, 09:57 pm
قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی
November 22nd, 09:35 pm
وزیراعظم نے آج جنوبی افریقہ کے صدر سِرِل راما فوساکی میزبانی میں جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ جی 20 سربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کی بارہویں شرکت تھی۔ وزیر اعظم نے سربراہ اجلاس کے افتتاحی دن کے دونوں سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے صدر رامافوسا کا پرتپاک میزبانی اور اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم کی ریاست اتراکھنڈ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد
November 09th, 09:05 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی
November 01st, 09:24 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے 25 ویں یوم تاسیس پر چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زیادہ تقررناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 12th, 11:30 am
مرکزی حکومت میں نوجوانوں کو روزگار کی یقینی فراہمی کی ہماری مہم بلا رکاوٹ جاری ہے ۔ اور ہماری شناخت بھی ہے، بغیرپرچی بغیر خرچی ۔ آج 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقررنامے دیے گئے ہیں ۔ اس طرح کے روزگار میلوں کے ذریعے اب تک لاکھوں نوجوانوں کو حکومت ہند میں مستقل نوکریاں مل چکی ہیں ۔ اب یہ نوجوان ملک کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آج بھی آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہندوستانی ریلوے میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا ہے ، بہت سے ساتھی اب ملک کی سلامتی کے محافظ بنیں گے، محکمہ ڈاک میں مقرر کردہ ساتھی گاؤں گاؤں سرکاری سہولیات فراہم کریں گے ، کچھ ساتھی ہیلتھ فار آل مشن کے سپاہی ہوں گے ، بہت سے نوجوان مالی شمولیت کے انجن کو مزید تیز کریں گے اور بہت سے ساتھی ہندوستان کی صنعتی ترقی کو نئی رفتار دیں گے ۔ آپ کے محکمے مختلف ہیں ، لیکن مقصد ایک ہی ہے اور وہ مقصد کیا ہے ، ہمیں بار بار یاد رکھنا ہے ، ایک ہی مقصد ، چاہے محکمہ کچھ بھی ہو ، چاہے کام کچھ بھی ہو ، چاہے عہدہ کچھ بھی ہو ، چاہے علاقہ کچھ بھی ہو ، ایک ہی مقصد-ملک کی خدمت ۔ منتر ایک ہے-شہری مقدم ،سٹیزن فرسٹ ۔ آپ کو ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ملا ہے ۔ زندگی کے اس اہم مرحلے پر اتنی بڑی کامیابی کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ کے نئے سفر پر میری نیک خواہشات ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب
July 12th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف محکموں میں اپنی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف کرداروں کے باوجود ان کا مشترکہ مقصد قومی خدمت ہے جو کہ سب سے پہلے شہری کے اصول کے تحت ہے۔آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11ویں عالمی دن کی تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 21st, 07:06 am
ملک اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کو عالمی یوگا دن کی بہت بہت مبارکباد۔ آج 11ویں بار پوری دنیا 21 جون کو ایک ساتھ یوگا کر رہی ہے۔ یوگا کا سیدھا سادہ مطلب ہے جڑنا اور یہ مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے کہ یوگا نے پوری دنیا کو کس طرح جوڑا ہے۔ جب میں پچھلے ایک دہائی میں یوگا کے سفر کو دیکھتا ہوں تو بہت کچھ یاد آتا ہے۔ وہ دن جب اقوام متحدہ میں بھارت نے تجویز پیش کی کہ 21 جون کو عالمی یوگا ڈے کے طور پر تسلیم کیا جائے اور تب کم سے کم وقت میں دنیا کے 175 ممالک ہماری اس تجویز کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تجویز کی حمایت نہیں تھی، یہ انسانیت کے بھلے کے لیے دنیا کی اجتماعی کوشش تھی۔ آج 11 سال بعد، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یوگا دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ مجھے فخر ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے معذور ساتھی بریل میں یوگا شاستر پڑھتے ہیں، سائنسدان خلاء میں یوگا کرتے ہیں، گاؤں گاؤں میں نوجوان ساتھی یوگا اولمپیاڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں سامنے دیکھیں، یہ نیوی کے تمام جہازوں میں بھی اس وقت بہت شاندار یوگا پروگرام چل رہا ہے۔ چاہے سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں، یا ایورسٹ کی چوٹی ہو، یا پھر سمندر کا پھیلاؤ ہو، ہر جگہ سے ایک ہی پیغام آتا ہے— یوگا سبھی کا ہے، اور سبھی کے لیے ہے۔ یوگا سب کے لیے ہے، سرحدوں سے ماورا، پس منظر سے ماورا، عمر یا صلاحیت سے ماورا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے خطاب کیا
June 21st, 06:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔مغربی بنگال کے علی پوردوار میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 29th, 01:30 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ، سوکانتا مجومدار جی ، مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، سوویندو ادھیکاری جی ، علی پوردوار کے مقبول ایم پی ، بھائی منوج ٹگا جی ، دیگرممبران پارلیمنٹ ،ممبران اسمبلی ، اور بنگال کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے علی پوردوار میں 1010 کروڑروپے سے زیادہ کے سٹی گیس ڈسٹریبیوشن(شہروں میں گیس کی تقسیم) پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
May 29th, 01:20 pm
ہندوستان میں سٹی گیس ڈسٹریبیوشن(سی جی ڈی) کی توسیع کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے علی پوردوار میں سی جی ڈی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علی پوردوار کی تاریخی سرزمین سے مغربی بنگال کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے خطے کی بھرپور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کی تعریف نہ صرف اس کی سرحدوں سے ہوتی ہے بلکہ اس کی گہری روایات اور روابط سے بھی ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ علی پوردوار بھوٹان کے ساتھ اپنی سرحد کا اشتراک کرتا ہے ، جبکہ آسام دوسری طرف اس کا استقبال کرتا ہے ، جس کے اطراف جلپائی گڑی کی قدرتی خوبصورتی اور کوچ بہار کا فخر خطے کے لازمی حصوں کے طور پر موجود ہے ۔ انہوں نے بنگال کے ورثے اور اتحاد میں اپنے کردار پر زور دیتے ہوئے اس خوشحال سرزمین کا دورہ کرنے کے اپنے اعزاز کا اظہار کیا ۔سکم@50 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 29th, 10:00 am
آج کا یہ دین خاص ہے ، یہ سکم کے جمہوری سفر کی گولڈن جوبلی کا موقع ہے ۔ میں خود آپ سب کے درمیان رہ کر اس جشن ، اس جوش و خروش اور 50 سال کے کامیاب سفر کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بھی آپ کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس جشن کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بہت صبح دہلی سے نکل کر باگڈوگرا تو پہنچ گیا ، لیکن موسم نے مجھے آپ کے دروازے تک تو پہنچا دیا ، لیکن مجھے آگے جانے سے روک دیا اور اس لیے مجھے آپ سے براہ راست ملنے کا موقع نہیں ملا ۔ لیکن میں یہ منظر دیکھ رہا ہوں ، اتنا شاندار منظر میرے سامنے ہے ، لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ، کتنا شاندار نظارہ ہے ۔ کتنا اچھا ہوتا ، میں بھی آپ کے درمیان ہوتھا ، لیکن میں نہیں پہنچ پایا ، میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن جیسا کہ معزز وزیر اعلیٰ نے مجھے مدعو کیا ہے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، جیسے ہی ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی ، میں سکم ضرور آؤں گا ، میں آپ سب کا درشن کروں گا اور اس 50 سال کے کامیاب سفر کانظارہ بھی کروں گا ۔ آج کا یہ دن گزشتہ 50 برسوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے اور آپ نے ایک بہت اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ میں مسلسل سن رہا تھا ، دیکھ رہا تھا ، خود وزیر اعلیٰ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بہت توانائی سے مصروف ہیں ۔ وہ دہلی میں بھی دو بار آکر دعوت دے کر گئے ہیں ۔ میں آپ سبھی کو سکم کی 50 ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سکم50@‘کی تقریبات سے خطاب کیا
May 29th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گنگٹوک میں منعقدہ’ سکم @50‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا موضوع ’’ جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے ‘‘تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سکم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس خاص دن پر سکم کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لوگوں کے جنون، توانائی اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سکم کا دورہ کرنے اور ان کی کامیابیوں اور تقریبات کا حصہ بننے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تذکرہ کیا کہ آج کا دن ان کی گزشتہ 50 سالوں کی کامیابیوں کو منانے کا دن ہے، اس عظیم تقریب کو یادگار بنانے میں سکم کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر سکم کے لوگوں کو ان کی ریاست کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد دی۔رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا
May 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔باولیالی دھام کے ایک پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 20th, 04:35 pm
سب سے پہلے میں بھرواڑ سماج کی روایت اور تمام قابل احترام سنتوں، مہنتوں کو روایت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے تمام افراد کو عقیدت کے ساتھ ‘پرنام’ کرتا ہوں۔ آج خوشی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس بار جو مہاکمبھ ہوا ہے، وہ تاریخی تو تھا ہی، لیکن ہمارے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ مہاکمبھ کے مقدس موقع پر مہنت شری رام باپو جی کو مہا منڈلیشور کی‘اپادھی‘ حاصل ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے اور ہم سب کے لیے بے حد خوشی کا موقع ہے۔ رام باپو جی اور سماج کے تمام کنبوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باولیالی دھام کے پروگرام سے خطاب کیا
March 20th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے بھرواڑ سماج سے متعلق باولیالی دھام کے پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے مہنت شری رام باپو جی ، برادری کے قائدین اور وہاں موجود ہزاروں عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بھرواڑ برادری کی روایات اور ان قابل احترام سنتوں اور مہنتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شروعات کی جنہوں نے ان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں ۔ تاریخی مہاکمبھ سے وابستہ بے پناہ خوشی اور فخر کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب مودی نے اس پوتر تقریب کے دوران مہنت شری رام باپو جی کو مہامنڈیلیشور کا خطاب دیے جانے کے اہم موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک یادگار کامیابی اور سب کے لیے بڑی خوشی کا ذریعہ قرار دیا ۔ انہوں نے مہنت شری رام باپو جی اور برادری کے اہل خانہ کو ان کے تعاون اور کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 08:30 am
تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے اس ایڈیشن میں آپ سب کے ساتھ جڑنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ بھارت، جاپان اور تھائی لینڈ کے کئی ممتاز ادارے اور شخصیات اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میں ان سب کی محنت کی تعریف کرتا ہوں اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہوں۔تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بیان
February 14th, 08:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ میں منعقدہ سمواد پروگرام کے دوران ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے تھائی لینڈ میں سمواد کے پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ، اور اس تقریب کو ممکن بنانے کے لیے ہندوستان ، جاپان اور تھائی لینڈ کے ممتاز اداروں اور افراد کی تعریف کی ۔ انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔