گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 03:15 pm

جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا

November 15th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو بہار کا دورہ کریں گے

November 13th, 06:59 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جن جاتیہ گورو دیوس منانے کیلئے 15 نومبر کو جموئی، بہار کا دورہ کریں گے۔ یہ دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش سال کی تقریبات کا آغاز ہے۔ تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ 6,640 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن کا مقصد قبائلی برادریوں کی ترقی اور خطے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔

تریپورہ، اگرتلہ میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی لانچنگ کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 04:40 pm

پروگرام میں موجود تریپورہ کے گورنر جناب ست دیو نارائن آریہ جی، یہاں کے مقبول وزیراعلی جناب مانک ساہا جی، مرکزی کابینہ میں میری معاون پرتیما بھومک جی، تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر جناب رتن چکرورتی ، نائب وزیراعلی جناب جشنو دیو ورما جی، میرے دوست ممبر پارلیمنٹ جناب بپلب دیو جی، تریپورہ سرکار کے تمام معزز وزراء اور میرے عزیز تریپورہ کے باشندو!

وزیر اعظم نے اگرتلہ، تریپورہ میں 4350 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف کلیدی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ان کو قوم کے نام وقف کیا

December 18th, 04:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگرتلہ، تریپورہ میں 4350 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف کلیدی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں پردھان منتری آواس یوجنا - شہری اور دیہی کے تحت مستفیدین کے لیے گرہ پرویش پروگرام کا آغاز، اگرتلہ بائی پاس (خیر پور - امٹالی) این ایچ - 08 کو چوڑا کرنے کے لیے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ، 230 کلو میٹر سے زیادہ کی 32 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ پی ایم جی ایس وائی III کے تحت 540 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری پر محیط 112 سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم نے آنند نگر اور اگرتلہ گورنمنٹ ڈینٹل کالج میں اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔

Social Media Corner for 17 September 2017

September 17th, 07:33 pm

Your daily dose of governance updates from Social Media. Your tweets on governance get featured here daily. Keep reading and sharing!

It is due of Sardar Patel's efforts that we are realising the dream of 'Ek Bharat, Shreshtha Bharat': PM Modi

September 17th, 12:26 pm

PM Modi today laid foundation stone for 'National Tribal Freedom Fighters' Museum in Gujarat's Dhaboi. Addressing a public meeting, PM Modi said, We remember our freedom fighters from the tribal communities who gave a strong fight to colonialism.

PM dedicates Sardar Sarovar Dam to the nation, lays foundation stone for National Tribal Freedom Fighters' Museum

September 17th, 12:25 pm

PM Modi today laid foundation stone for 'National Tribal Freedom Fighters' Museum in Gujarat's Dhaboi. Addressing a public meeting, PM Modi said, We remember our freedom fighters from the tribal communities who gave a strong fight to colonialism.