قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 04th, 05:35 pm
ہمارے یہاں اساتذہ کا فطری احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ معاشرے کی ایک بڑی طاقت بھی ہیں اور اساتذہ کو دعا دینے کے لیے کھڑا ہونا گناہ ہے۔ اس لیے میں یہ گناہ نہیں کرنا چاہتا۔اس لیے میں ایسا گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں یقینی طور پر آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہوں گا۔ آپ سب سے ملنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا،کہ آپ سب ،ویسے تو سب کو مجھے،کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایک کہانی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر آپ یہاں تک نہیں پہنچے ہوں گے۔ لیکن اتنا وقت نکالنا مشکل ہوتا لیکن مجھے آپ سب کو جاننے کا جو موقع ملا وہ بہت متاثر کن ہے اور میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لہٰذا یہ قومی اعزاز حاصل کرنا بذات خود اختتام نہیں ہے۔ اب سب کی توجہ آپ پر ہے، اس ایوارڈ کے بعد سب کی توجہ آپ پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پہنچ بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے آپ کا اثر و رسوخ یا کمانڈ ایریا ہوگا اب اس ایوارڈ کے بعد بہت بڑھ سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ شروعات یہیں سے ہوتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، آپ کے پاس جو بھی ہے، آپ کو جتنا ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہو ہی جائیگا ، لہذا اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب آپ کی محنت، آپ کی مسلسل مشق کا منہ بولتا ثبوت ہے، تب ہی یہ سب ممکن ہے اور ایک استاد صرف موجودہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ملک کی آنے والی نسل کو بھی سنوارتا ہے، وہ مستقبل سنوارتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی قوم کی خدمت کے زمرے میں کسی بھی طرح ملک کی خدمت سے کم نہیں۔ آج آپ جیسے کروڑوں اساتذہ وفاداری، تیاری اورپوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، ہر کسی کو یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ ممکن ہے بہت سے لوگوں نے کوشش بھی نہ کی ہو، کچھ لوگوں نے غور بھی نہ کیا ہو اور اور ایسی صلاحیتوں کے حامل بہت سے لوگ ہوں گے جی ، بہت لوگ ہوں گے، اور اسی لیے ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قوم مسلسل ترقی کرتی ہے، نئی نسلیں تیار ہوتی ہیں، جو قوم کے لیے جیتے ہیں اور ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کانیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب
September 04th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے اساتذہ کے لیے بھارتیہ معاشرے کے فطری احترام کی تعریف کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو عزت دینا محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی بھر کی لگن اور اثر کا اعتراف ہے۔وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر معلمین کو خراج تحسین پیش کیا
September 05th, 09:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر اُن تمام معلمین کی ستائش کی جو خوابوں کی ترغیب فراہم کرتے ہیں، مستقبل کو نئی شکل عطا کرتے ہیں تجسس کو پروان چڑھاتے ہیں۔وزیر اعظم کایوم اسا تذہ کے موقع پر اسا تذہ کوسلام
September 05th, 09:58 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ان کی سچی لگن اورہمارے مستقبل کی تعمیرمیں ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات اورخوابوں کو جلابخشنے کے لئے انھیں سلام پیش کیا۔یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی
September 04th, 10:33 pm
یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔وزیر اعظم 5 ستمبر کو اساتذہ کے قومی ایوارڈز ، 2022 جیتنے والوں سے بات چیت کریں گے
September 04th, 01:29 pm
یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 ستمبر 2022 کو شام 4:30 بجے 7 لوک کلیان مارگ میں اساتذہ کے قومی ایوارڈز 2022 جینتے والوں سے بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم نے قومی اساتذہ ایوارڈ 2018 پانے والوں کے ساتھ بات چیت کی
September 03rd, 06:14 pm
نئی دہلی03؍ستمبر2019:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ 2018ء پانے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔