مورخہ 28.12.2025کومن کی بات کی 129ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 28th, 11:30 am

'من کی بات میں دوبارہ خوش آمدید، مبارک ہو۔ سال 2026 صرف چند دن دور ہے، اور آج، جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں، میرے ذہن میں ایک پورے سال کی یادیں گھوم رہی ہیں ۔بہت سی تصویریں، بہت سی بحثیں، بہت سی کامیابیاں جنہوں نےملک کو متحد کیا۔ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحات دیے جن پر ہر بھارتیہ کو فخر ہے۔ قومی سلامتی سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک، سائنس لیبارٹریوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز تک،بھارت نے ہر جگہ ایک مضبوط نشان چھوڑا ہے۔ اس سال ’آپریشن سندور‘ ہر بھارتیہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج کا بھارت اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران، ملک کے کونے کونے سے بھارت ماتا سے محبت اور عقیدت کی تصویریں ابھریں۔ لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کی قومی اسکیم کو منظوری دے دی ہے

May 07th, 02:07 pm

ہندوستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کو تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم قدم میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کے طور پر ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کو منظوری دی ہے۔