Prime Minister chairs DGP/IGP Conference in Raipur

November 29th, 08:25 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired the first day of the Conference of Directors General and Inspectors General of Police in Raipur today. He remarked that the conference witnessed extensive deliberations on different aspects of India’s security system.

کابینہ نے دہلی میں لال قلعہ کے قریب دھماکے کے بارے میں قرارداد منظور کی

November 12th, 08:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 10 نومبر 2025 کی شام کو دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکے کے دہشت گردانہ واقعے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ نے معصوم جانوں کے ضیاع کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

بھوٹان کے سرکاری دورے پرہندوستان کے وزیر اعظم کی مشترکہ پریس ریلیز

November 12th, 10:00 am

دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے 11 نومبر 2025 کو چانگلی متھانگ میں چوتھے ڈروک گیالپو کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں جاری گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔ عزت مآب بھوٹان کے شاہ نے فیسٹیول کے دوران عوامی تعظیم کے لیے تھمپو میں ہندوستان سے بھگوان بدھا کے مقدس پپراہوا آثار کی آمد پر توصیف و ستائش کی۔

Mahagathbandhan is a bundle of lies: PM Modi in Arrah, Bihar

November 02nd, 02:00 pm

Massive crowd attended PM Modi’s public rally in Arrah, Bihar, today. Addressing the gathering, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.

PM Modi addresses large public gatherings in Arrah and Nawada, Bihar

November 02nd, 01:45 pm

Massive crowd attended PM Modi’s rallies in Arrah and Nawada, Bihar, today. Addressing the gathering in Arrah, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.

نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 07:00 pm

سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔

کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 09:00 am

سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا

October 31st, 08:44 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

جہاز سازی ، سمندری مالی اعانت اور گھریلو صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے 4 ستون پر مبنی جامع نقطہ نظر

September 24th, 03:08 pm

سمندری شعبے کی اسٹریٹجک اور اقتصادی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان کے جہاز سازی اور سمندری ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے 69,725 کروڑ کے جامع پیکیج کو منظوری دی ۔ یہ پیکیج چار ستونوں والے ایک جامع نقطہ نظر کو متعارف کراتا ہے ج،و گھریلو صلاحیت کو مستحکم کرنے ، طویل مدتی مالی اعانت کو بہتر بنانے ، گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ شپ یارڈ کی ترقی کو فروغ دینے ، تکنیکی صلاحیتوں اور ہنر مندی کو بڑھانے ، اور ایک مضبوط سمندری بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیے قانونی ، ٹیکس اور پالیسی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

بھاؤ نگر، گجرات میں 'سمندر سے خوشحالی' کے موضوع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 20th, 11:00 am

گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، سربانند سونووال جی، سی آر پاٹل، منسکھ بھائی منڈاویہ، شانتنو ٹھاکر، نیمو بین بابھانیہ،اس پروگرام میں ملک بھر کے 40 سے زیادہ مقامات سے جڑے ،تمام بڑی بندرگاہوں سے جڑے افراد، مختلف ریاستوں کے وزراء، اعلیٰ حکام، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سبھی کو خوش آمدید۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کیا ، گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

September 20th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین اور لوگوں کا خیر مقدم کیا ۔ 17 ستمبر کو انہیں موصول ہوئے یومِ پیدائش کے مبارکبادی کے پیغام پر یہ اجاگر کیا کہ لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والا پیار طاقت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک وشوکرما جینتی سے لے کر گاندھی جینتی تک یعنی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا کے طور پرمنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2-3 دنوں کے دوران گجرات میں خدمت پر مبنی کئی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر خون کے عطیہ کے کیمپ لگائے گئے ہیں ، جن میں اب تک ایک لاکھ افراد خون کا عطیہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد شہروں میں صفائی مہم چلائی گئی ہے ، جس میں لاکھوں شہریوں نے فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ ریاست بھر میں 30,000 سے زیادہ صحت کیمپ لگائے گئے ہیں ، جو عوام اور خاص طور پر خواتین کو طبی جانچ اور علاج فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں خدمت کی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔

آسام کے درانگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 11:30 am

آپریشن سندور کے بعد یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں ایک بار پھر آسام آیا ہوں۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی، اور اسی لیے آج ماں کاماکھیا کی اس مقدس دھرتی پر آ کر ایک روحانی سکون اور پُنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درانگ، آسام میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھااور افتتاح کیا

September 14th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے درانگ میں تقریباً 6500 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسام کی ترقی کے سفر کے اس تاریخی دن پر درانگ کے لوگوں اور آسام کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد دی۔

تیانجن میں 25ویں ایس سی او سربراہان مملکت کےاجلاس کے دوران وزیر اعظم کا بیان

September 01st, 10:14 am

مجھے 25ویں ا یس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی

September 01st, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 کے دوران چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے 25ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس سربراہ اجلاس میں ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی، عالمی حکمرانی میں اصلاحات، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، امن و سلامتی، اقتصادی و مالی تعاون اور پائیدار ترقی پرثمرآور گفتگو ہوئی۔

تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

August 31st, 11:06 am

ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

ہندوستان-فجی مشترکہ بیان:ویلومنی دوستی کے جذبے میں شراکت داری

August 25th, 01:52 pm

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ربوکا اور ان کے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ رہنماؤں نے دوطرفہ امور کے مکمل دائرہ کار اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر جامع اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع، صحت، زراعت، زرعی پروسیسنگ، تجارت اور سرمایہ کاری، چھوٹے اوراوسط درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی، کوآپریٹیو، ثقافت، کھیل، تعلیم اور مہارت کے فروغ جیسے شعبوں میں وسیع بنیاد، جامع اور مستقبل کے حوالے سے شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے پریس بیان کا متن

August 25th, 12:30 pm

اُس وقت ہم نے فورم فار انڈیا- پیسفک جزائر تعاون، یعنی‘ایف آئی پی آئی سی’ شروع کیا تھا۔ اس پہل نے نہ صرف ہندوستان-فجی تعلقات کو بلکہ پورے بحرالکاہل خطے کے ساتھ ہماری مصروفیت کو بھی نئی توانائی بخشی اور آج وزیر اعظم رامبوکاجی کے اس دورے سے ہم اپنے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔

آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں

August 15th, 03:52 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔

لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 07:00 am

آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔