آسام کے نامروپ میں یوریا پلانٹ کی بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 21st, 04:25 pm
ساؤلُنگ سوکافا اور مہاویر لَسِت بورفُکن جیسے جانبازوں کی یہ دھرتی، بھیمبر دیوری، شہید کُسل کوور، موران راجہ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سورگ دیو سروانند سنگھ اور ویرانگنا ستی سادھنی کی یہ سرزمین—میں اُوجنی آسام کی اس عظیم مٹی کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
December 21st, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ یہ چاولونگ سکھاپا اور مہاویر لچیت بورفوکن جیسے عظیم ہیروز کی سرزمین ہے۔ انہوں نے بھمبر دیوری، شہید کشل کنور، مورن کنگ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سوارگدیو سربانند سنگھ، اور بہادر ستی سدھانی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اوجانی آسام کی مقدس مٹی، بہادری اور قربانی کی اس عظیم سرزمین کے سامنے جھکتے ہیں۔کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم 11 ؍اکتوبر کو نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی پروگرام میں شرکت کریں گے
October 10th, 06:10 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی (زرعی )پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کسانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ کا آغاز
November 25th, 08:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ (این ایم این ایف) کو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے طور پر شروع کرنے کی منظوری دی۔