پنچایتی راج کے قومی دن کے پروگرام اور مدھوبنی ، بہار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 24th, 12:00 pm

اپنی بات شروع کرنے سے پہلے میں آپ سب سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں ،آپ جہاں ہیں وہیں،اپنی جگہ پر بیٹھے رہ کر ہی ،کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بیٹھکر ہی 22تاریخ کو جن لوگوں کو ہم نے کھویا ہے،ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کچھ لمحے ہم اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہی خاموشی اختیار کرکے اپنے اپنے بھگوان کو یاد کرتے ہوئے ،ان سب کو خراج عقیدت دیں گے ،ا س کے بعد میں آج اپنی بات شروع کروں گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

April 24th, 11:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔وزیر اعظم نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاموشی اختیار کریں اور 22 اپریل 2025 کوہوئے پہلگام حملوں میں مرحومین کی روحوں کے لیے دعا کریں ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے دن کے موقع پر پورا ملک متھیلا اور بہار سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے مقصد سے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجلی ، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں یہ اقدامات بہار میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔انہوں نے عظیم شاعر اور قومی آئیکن رام دھاری سنگھ دنکر جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔