وزیراعظم نے سابق وزیراعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
December 23rd, 09:39 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وز اعظم بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے کہا’’انہوں نے اپنی زندگی سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے وقف کر دی۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ایک شکر گزار قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔’’