وزیر اعظم 31 مئی کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
May 30th, 11:15 am
لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 مئی کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجکر 15 منٹ پر بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیابائی مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن میں شرکت کریں گے ۔ وہ بھوپال میں متعدد ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے اوروہاں ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔