گجرات کے شہر وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

May 11th, 06:15 pm

گجرات کے مقبول وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، نائب وزیرِ اعلیٰ ہرش سنگھوی جی، مرکزی وزیر اور بانی ٹرسٹی منسکھ بھائی مانڈویہ، سرداردھام کے صدر گاگجی بھائی ستاریا جی، دشینت بھائی پٹیل، پنکج بھائی پٹیل، ریاستی بی جے پی صدر جگدیش وشوکرما جی، اسٹیج پر موجود گجرات حکومت کے تمام وزراء، تمام عطیہ دہندگان، ٹرسٹیز، معزز مہمانانِ گرامی، اور گجرات کے کونے کونے سے یہاں تشریف لانے والے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کا افتتاح کیا

May 11th, 06:00 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اسی روز جب سومناتھ مندر اپنی 75ویں سالگرۂ تقدیس منا رہا تھا، وزیرِ اعظم نے وڈودرا میں سردار دھام کے ایک معزز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے افتتاح اور روحانی یادگار تقریب کے اس خوشگوار اتفاق کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر دشینت اور دکشا پٹیل کمپلیکس کا افتتاح کرنے، تدریس سے متعلق ٹیچنگ اسسٹنس اسکیم کا آغاز کرنے اور متعدد تعلیمی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے دوران وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو نوجوانوں کے مستقبل کے کیریئر کے لیے لانچنگ پیڈ قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا، چند گھنٹے قبل میں پربھاس پٹن میں سومناتھ امرت مہوتسو منا رہا تھا، اور اب ہم یہاں تبدیلی لانے والے تعلیمی اداروں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ ہم آہنگی اس بات کی علامت ہے کہ تاریخی ورثہ اور ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

بھوپال میں دیوی اہلیابائی ’خواتین کو با اختیار بنانے‘کے عظیم الشان اجتماع میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 31st, 11:00 am

مدھیہ پردیش کے گورنر محترم منگو بھائی پٹیل، ہمارے مقبول وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، ٹکنالوجی کے ذریعے ہم سے جڑے مرکزی وزراء، اندور سے ٹوکھن ساہو جی، دتیا سے رام موہن نائیڈو جی، ستنا سے مرلی دھر موہول جی، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیودا جی، راجندر شکلا جی، میرے ساتھی ڈی شرما جی، لوک سبھا میں میرے ساتھی اور دیگر عوامی نمائندے شرما جی اور دیگر وزیر اعلیٰ۔ اور ہماری بہنیں بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی کے موقع پر مہیلا سشکتکرن مہا سمیلن سے خطاب کیا

May 31st, 10:27 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی کے موقع پر آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی مہیلا سشکتکرن مہاسمیلن سے خطاب کیا۔ انھوں نے بھوپال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ’ماں بھارتی‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارت کی خواتین کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے افتتاح کیا۔ انھوں نے اس تقریب میں برکت دینے کے لیے آنے والی بہنوں اور بیٹیوں کے بڑے مجمع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے فخر محسوس کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی ہے، جو 140 کروڑ بھارتیوں کے لیے تحریک کا موقع ہے اور قوم کی تعمیر کی یادگار کوششوں میں حصہ ڈالنے کا ایک لمحہ ہے۔ دیوی اہلیا بائی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے اس کا اعادہ کیا کہ حقیقی حکمرانی کا مطلب لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ان کے وژن کا غماز ہے اور ان کے نظریات کو آگے بڑھاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اندور میٹرو کے آغاز کے ساتھ ساتھ دتیا اور ستنا کے لیے فضائی رابطے میں اضافے کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش میں بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا، ترقی میں تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے تمام حاضرین کو مبارکباد پیش کی۔