وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
March 06th, 05:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ میں کوآپریٹو سیکٹر کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ سیکٹر میں تکنیکی ترقی کے ذریعے تبدیلی لانے والے ’سہکار سے سمردھی‘ کو فروغ دینے، کوآپریٹیو میں نوجوانوں اور خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے منصوبوں اور وزارت کو آپریٹو کے مختلف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔