وزیر اعظم مودی 28 سے 29 اپریل کو اترپردیش کا دورہ کریں گے

April 26th, 03:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 سے 29 اپریل کو اترپردیش کا دورہ کریں گے۔ 28 اپریل کو وارانسی میں شام تقریباً 5 بجے، وزیر اعظم مہیلا سمیلن میں حصہ لیں گے، جہاں وہ تقریباً 6350 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔