TMC government is run either by goons or only after High Court and Supreme Court orders: PM Modi in Arambagh, West Bengal
April 26th, 01:50 pm
Addressing a Vijay Sankalp rally in Arambagh, West Bengal, PM Modi remarked that after 15 years of intimidation, the people of Bengal are now determined to defeat injustice. He noted that the TMC government acts only after the court intervention. He concluded by urging people to vote decisively for BJP, stating that only a government free from fear, corruption and syndicate control can unlock Bengal’s true potential.The expiry date of this 15-year syndicate TMC raj is 4 May: PM Modi in Bangaon, West Bengal
April 26th, 01:30 pm
Addressing a massive public rally in Bangaon, West Bengal, PM Modi delivered a sharp message against TMC’s corruption, syndicate raj and fear politics. Stating that “Nari Shakti” has been the worst affected under TMC rule, he called upon women to lead the change. He also outlined BJP’s roadmap for development, security and prosperity in West Bengal and recalled the legacy of Syama Prasad Mookerjee.PM Modi’s impactful rallies in Bangaon and Arambagh, West Bengal
April 26th, 01:24 pm
PM Modi addressed massive public gatherings in Bangaon and Arambagh, delivering a sharp message against TMC’s corruption, syndicate raj and fear politics, while presenting BJP’s roadmap for development, security and prosperity in West Bengal.اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 28th, 12:15 pm
افتتاح ہو گیا؟ کیا افتتاح ہو گیا؟ نہیں، ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ میں نے صرف پردہ ہٹایا ہے، لیکن آج میں چاہتا ہوں کہ اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح یہاں موجود آپ سب کریں۔ اس لیے آپ اپنا موبائل فون نکالیے، اس کی فلیش لائٹ آن کیجیے، اور آپ ہی اس کا افتتاح کریں۔ آپ دیا جلا کر یہاں موجود ہر فرد آج اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح کر رہا ہے۔ یہ آپ کی امانت ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اسی لیے اس کا افتتاح بھی آپ کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔آپ سب بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور فلیش لائٹ دکھائیں۔بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔بہت بہت شکریہ، اب افتتاح مکمل ہو گیا ہے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے
March 28th, 12:00 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج وکست یوپی، وکست بھارت ابھیان میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اب ان ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے موجود ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں دوہری خوشی محسوس ہو رہی ہے—پہلی یہ کہ انہوں نے اس ہوائی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا اور اب اس کا افتتاح بھی کر رہے ہیں، اور دوسری یہ کہ اس عظیم ہوائی اڈے کا نام اتر پردیش سے جڑا ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا، یہ وہ ریاست ہے جس نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا اور رکنِ پارلیمنٹ بنایا، اور اب اس کی شناخت اس شاندار ہوائی اڈے سے وابستہ ہے۔The development of Delhi is linked to the image of the entire country: PM Modi
March 08th, 03:54 pm
PM Modi launched multiple development projects worth ₹33,500 crore in Delhi, ranging from the expansion of the Metro network to the construction of modern residential complexes for government employees. He highlighted the landmark achievement of creating 3 crore “Lakhpati Didis” and expressed concern over the disrespect shown by the West Bengal government toward the President of India. He called upon everyone to work towards fulfilling national resolutions.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں تقریباً 33500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
March 08th, 10:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں تقریباً 33500 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا، ’’آج، ہم یہاں دہلی کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔‘‘نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔گجرات کے بھُج میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 26th, 05:00 pm
گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی ، کابینہ کے دیگر تمام ممبران ، ممبران پارلیمنٹ ، ایم ایل اے ، دیگر تمام سینئر معززین ، اور کچھ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے بھج میں 53400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
May 26th, 04:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھج میں 53,400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کچھ کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور انقلابیوں اور شہیدوں، خاص طور پر عظیم مجاہد آزادی شری شیام جی کرشنا ورما کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کچھ کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ان کی قوت اور تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔پنچایتی راج کے قومی دن کے پروگرام اور مدھوبنی ، بہار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 12:00 pm
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے میں آپ سب سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں ،آپ جہاں ہیں وہیں،اپنی جگہ پر بیٹھے رہ کر ہی ،کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بیٹھکر ہی 22تاریخ کو جن لوگوں کو ہم نے کھویا ہے،ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کچھ لمحے ہم اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہی خاموشی اختیار کرکے اپنے اپنے بھگوان کو یاد کرتے ہوئے ،ان سب کو خراج عقیدت دیں گے ،ا س کے بعد میں آج اپنی بات شروع کروں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
April 24th, 11:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔وزیر اعظم نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاموشی اختیار کریں اور 22 اپریل 2025 کوہوئے پہلگام حملوں میں مرحومین کی روحوں کے لیے دعا کریں ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے دن کے موقع پر پورا ملک متھیلا اور بہار سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے مقصد سے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجلی ، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں یہ اقدامات بہار میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔انہوں نے عظیم شاعر اور قومی آئیکن رام دھاری سنگھ دنکر جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے
April 23rd, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ مدھوبنی جائیں گے اور صبح تقریبا 11:45 بجے وہ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ 13,480 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے اور اس موقع پر مجمع سے خطاب کریں گے۔تمل ناڈوکے رامیشورم میں مختلف ترقیاتیکام کاج کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
April 06th, 02:00 pm
تمل ناڈو کے گورنر این روی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامیشورم، تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
April 06th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے رامیشورم میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے نئے پمبن ریل پل کا افتتاح کیا جو کہہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ سمندری پل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اور سڑک کے پل سے ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا اور پل کے آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج شری رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے سورج کی پاک کرنوں نے ایودھیا کے شاندار رام مندر میں رام للا کو تلک سے سجایا۔ انہوں نے کہا، بھگوان شری رام کی زندگی اور ان کے دور حکومت سے عمدہ حکمرانی کی تحریک قوم کی تعمیر کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ تمل ناڈو کے سنگم عہد کے ادب میں بھی بھگوان شری رام کا ذکر ہے، انہوں نے رامیشورم کی مقدس سرزمین سے شری رام نومی کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔وزیراعظم کی صاحب آبادآر آرٹی ایس اسٹیشن سے نیو اشوک نگر آر آر ٹی ایس اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین کی سواری کے دوران طلباء اور ٹرین لوکو پائلٹس کے ساتھ بات چیت
January 05th, 08:50 pm
(ایک مقصد کے ساتھ، منزل کو سامنے رکھتے ہوئے،