وزیر اعظم نے ناگالینڈ کے عوام کوان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی

December 01st, 06:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناگالینڈ کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ شاندار ناگا ثقافت ، جس کی جڑیں خدمت ، ہمت اور ہمدردی پر مبنی ہیں ، کی بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے ۔ ‘‘ناگالینڈ کے لوگوں نے کئی شعبوں میں خود کو ممتاز کیا ہے ’’۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ریاست آنے والے سالوں میں خوشحالی اور ترقی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے ’’۔

وزیر اعظم نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

December 05th, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فیسٹیول کے دوران ہونے والے فضلے کے بہتر بندوبست پر توجہ دیئے جانےکیلئے خوشی کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے چند سال قبل میلے میں اپنی موجودگی کے تعلق سے دلکش یادوں کو دوہراتے ہوئے لوگوں سے بھی میلے میں جانے اور ناگا ثقافت کی رونقوں سے واقفیت حاصل کرنے کی تلقین کی۔

وزیر اعظم نے ریاست کے یومِ تاسیس پر ناگالینڈ کے عوام کومبارکباد پیش کی۔

December 01st, 12:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگالینڈ کے عوام کو ان کے یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ناگا ثقافت اپنی فرض شناسی اور ہمدردی کے جذبے کے لیے مشہور ہے۔