Prime Minister marks 11 transformative years of Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana

August 28th, 01:20 pm

The Prime Minister Shri Narendra Modi today marked the 11th anniversary of the Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana (PMJDY), a transformative initiative that has reshaped financial inclusion across India. Shri Modi affirmed that PMJDY has enhanced dignity and gave people the power to script their own destiny by achieving the financial inclusion of the last mile.

بھارت خلا میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے،اصلاحات نئی حدود تلاش کرنے کے لیے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں:وزیر اعظم

August 23rd, 01:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت خلا کی دنیا میں 140 کروڑ بھارتیوں کی مہارت اور قابلیت سے قابل ذکر ترقی کر رہا ہے۔

’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 11:30 am

’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔

وزیر اعظم نے گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان کے دفاعی شعبے کی بے مثال ترقی کی ستائش کی، خود انحصاری اور جدید کاری کو مضبوط کیا

June 10th, 09:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران، ہندوستان نے اپنے دفاعی شعبے میں قابل ذکر ترقی دیکھی ہے، جس میں جدیدیت اور دفاعی پیداوار میں خود انحصاری پر واضح توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، چاہے کتنا ہی بڑا طوفان کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اکھاڑ نہیں سکتا: من کی بات میں پی ایم مودی

March 30th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج بہت مبارک دن پر، مجھے آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج چیتر مہینے کے شکل پکش کی پرتیپدا تاریخ ہے۔ آج سے چیتر نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی نیا سال بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار وکرم سموت 2082 (دو ہزار بیاسی) شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کے بہت سے خطوط میرے سامنے پڑے ہیں۔ کچھ بہار سے ہیں، کچھ بنگال سے ہیں، کچھ تمل ناڈو سے ہیں، کچھ گجرات سے ہیں۔ ان میں لوگوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنے خیالات لکھے ہیں۔ بہت سے خطوط میں نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھی ہیں۔ لیکن آج میرا من کرتا ہے کہ آپ کو کچھ پیغامات پڑھ کر سناؤں۔

ہمیں اپنے ان داتاؤں پر فخر ہے ، ہم ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم

February 24th, 10:01 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کو ہندوستان کے ان داتاؤں پر فخر ہے اور وہ ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ایکس پر MyGovIndia کی طرف سے کی گئی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا:

ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

November 24th, 11:30 am

من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے این سی سی ڈے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، این سی سی کیڈٹس کی ترقی اور آفات سے نجات میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور وکسٹ بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی متاثر کن کہانیاں بھی شیئر کیں جو بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تشریف لے جانے میں مدد کرتے ہیں اور ایک پیڈ ماں کے نام مہم کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ ترنگے کی عظمت کو اونچا اٹھانے کے معاملے میں ایک منفرد تیوہار بن چکا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

July 28th, 11:30 am

ساتھیو، اسپورٹس کی دنیا کے اِس اولمپکس سے الگ کچھ دن پہلے میتھس کی دنیا میں بھی ایک اولمپک ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ۔ اس اولمپیاڈ میں بھارت کے طلباء نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِس میں ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار سونے کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ، اس میں 100 سے زیادہ ملکوں کے نوجوان حصہ لیتے ہیں اور اوور آل ٹیلی میں ہماری ٹیم ٹاپ فائیو میں آنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے والے اِن طلباء کے نام ہیں :

#ٹین ایئرز آف مائی جی او وی: وزیر اعظم نے اچھی حکمرانی کے لیے ایک متحرک فورم کے طور پر پلیٹ فارم کی تعریف کی

July 26th, 06:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےمائی جی او وی پلیٹ فارم کے آج دس سال مکمل ہونے کے موقع پر اسے شراکتی اور اچھی حکمرانی کےلئے ایک متحرک فورم کے طور پر سراہا۔

من کی بات: ’میرا پہلا ووٹ – دیش کے لیے‘… پی ایم مودی نے پہلی بار ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

February 25th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار ۔ ’من کی بات‘ کے 110ویں ایپیسوڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ، اس بار بھی ہمیں آپ کی بہت ساری تجاویز، ان پٹ اور تبصرے ملے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ چیلنج ہے کہ ایپی سوڈ میں کن کن موضاعات کو شامل کیا جائے ۔ مجھے مثبتیت سے بھرے ایک سے بڑھ کر ایک اِن پُٹ ملے ہیں ۔ ان میں بہت سارے ایسے ہم وطنوں کا ذکر ہے ، جو دوسروں کے لیے امید کی کرن بن کر ، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔

نئی دہلی کے کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی کیڈٹس ریلی سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 27th, 05:00 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب راج ناتھ سنگھ جی، جناب اجے بھٹ جی، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان جی،تینوں افواج کے سربراہان، سکریٹری دفاع ، ڈائرکٹر جنرل این سی سی، تمام مہمان اور این سی سی کے میرے نوجوان ساتھیو۔

وزیر اعظم كا دہلی كے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب

January 27th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے ایک ثقافتی پروگرام دیکھا اور بہترین کیڈٹ ایوارڈز پیش کئے۔ انہوں نے جھانسی سے دہلی تک كے لیے این سی سی گرلز اور ناری شکتی وندن رن (این ایس آر وی) کی میگا سائیکلوتھون كو بھی روانہ كیا۔

ویر بال دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 26th, 12:03 pm

آج ملک بہادر صاحبزادوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کر رہا ہے اور ان سے تحریک لے رہا ہے۔ آزادی کے امرت کال میں ویر بال دیوس کی شکل میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ پچھلے سال، ملک نے پہلی بار 26 دسمبر کو ویربال دیوس کے طور پر منایا تھا۔ اس وقت پورے ملک میں ہر شخص نےصاحبزادوں کی بہادری کی داستانوں کو مسحور ہوکر سنا تھا۔ ویر بال دیوس ہندوستانیت کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بہادری دکھانی ہو تو کم عمری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ یہ اُس عظیم ورثہ کا تہوار ہے، جہاں گرو کہا کرتے تھے – سورا سو پہچانئے، جو لرے دین کے ہیتو، پرجا-پرجا کٹ مرئے، کبھو نہ چھوڑے کھیت! ماتا گجری، گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چار صاحبزادوں کی بہادری اور نظریات آج بھی ہر ہندوستانی کو طاقت بخشتے ہیں۔ لہذا، ویر بال دیوس ان سچے ہیروز اور انہیں جنم دینے والی ماؤں کی بے مثال بہادری کو قوم کا حقیقی خراج عقیدت ہے۔ آج میں بابا موتی رام مہرا اور ان کے خاندان کی شہادت، اور دیوان ٹوڈر مل کی عقیدت کو بھی پوری عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ یہ ہمارے گرؤوں کے تئیں بے پناہ عقیدت ،حب الوطنی کا جو جذبہ بیدار کرتی ہے، یہ اس کی مثال تھے۔

وزیر اعظم نے ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا

December 26th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا۔جناب مودی نے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے موسیقی کےایک پروگرام اورمارشل آرٹس کی تین کارکردگیوں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں نوجوانوں کے ایک مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیر اعظم نے کاشی وشوناتھ کوریڈور کے 2 سال پورے ہونے کا جشن منایا

December 14th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ کوریڈور کے 2 سال مکمل ہونے کا جشن منایا ہے۔

‘وکست بھارت @2047 : نوجوانوں کی آواز’ کے آغاز پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 10:35 am

ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کے حوالے سے آج کا دن بہت اہم ہے۔ میں تمام گورنروں کو خصوصی طور پر مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر سے متعلق اس ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ آپ نے ان دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے، جن پر ملک کی نوجوان طاقت کو سمت دینے کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کا کردار، ا فرادی ترقی ہے اور فرد کی ترقی سے ہی قوم کی تعمیر ہوتی ہے۔ اور آج ہندوستان جس دور میں ہے، اس میں شخصیت سازی کی مہم بہت اہم ہو گئی ہے۔ میں آپ سب کو نوجوانوں کی آواز سے متعلق ورکشاپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے‘وکست بھارت @2047: وائس آف یوتھ’ کا آغاز کیا

December 11th, 10:30 am

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز وکست بھارت کی ترقی کے لیے آج کےورکشاپ منعقد کرنے کے لیے تمام گورنروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج اس قرارداد کے حوالے سے ایک خاص موقع ہے۔ انہوں نے ان تمام فریقوں کو یکجا کرنے میں ان کے تعاون کی تعریف کی جو وکست بھارت 2047 کے مقصد کو پورا کرنے میں قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ ملک اپنے لوگوں کی ترقی سے ہی آگے بڑھتا ہے۔ موجودہ دور میں شخصیت کی نشوونما کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وائس آف یوتھ ورکشاپ کی کامیابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

November 26th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔

راشٹریہ ایکتادوس کے موقع پر کیوڑیا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 10:00 am

آپ سبھی نوجوانوں کا ، جانبازوں کا یہ جوش راشٹریہ ایکتادوس کی بہت بڑی طاقت ہے۔ایک طرح سے میرے سامنے چھوٹا بھارت، منی انڈیا کی شکل دکھائی دے رہی ہے، ریاستیں الگ ہیں، زبانیں الگ ہیں، روایات الگ ہیں، لیکن یہاں موجود ہرایک آدمی اتحاد کے مضبوط دھاگے سے جڑا ہوا ہے۔موتی کے دانے کئی ہیں، لیکن مالا ایک ہے۔جسم الگ الگ ہے لیکن من ایک ہے۔جیسے 15 اگست ہماری یوم آزادی کے جشن کا اور 26 جنوری ہمارے یوم جمہوریہ کے جشن کا دن ہوتا ہےاسی طرح 31 اکتوبر کا یہ دن ملک کے کونے کونے میں قومیت کے اظہار کا جشن بن گیا ہے۔

وزیر اعظم نے گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتادوس کی تقریبات میں شرکت کی

October 31st, 09:12 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج راشٹریہ ایکتادوس سے متعلق پروگراموں میں شرکت کی۔انہوں نے اسٹیچو آف یونٹی پر سردار پٹیل کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے راشٹریہ ایکتادوس پریڈ کابھی مشاہدہ کیا جس میں بی ایس ایف اور مختلف ریاستوں کی پولیس شامل تھی۔اس موقع پر خواتین پرمبنی سی آر پی ایف بائیکرس کے ڈیرڈول شو، بی ایس ایف کی خواتین پائپ بینڈ، گجرات کی خواتین پولیس کے ذریعہ کوریو گراف کیے گئے پروگرام، اسپیشل این سی سی شو، اسکول بینڈ کی پیش کش، انڈین ایئرفورس کے ذریعہ فلائی پاسٹ، شاندار گاوؤں کی اقتصادی طاقت کو پیش کرنے والے پروگرام وغیرہ پیش کیے گئے۔