ممبئی ، مہاراشٹر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 08th, 03:44 pm
مہاراشٹر کےگورنرجناب آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی رام داس اٹھاولے جی، کے۔ آر۔ نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، مہاراشٹر حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، دیگر وزراء، بھارت میں جاپان کے سفیر کیئچی اونو جی، دیگر معزز حضرات، بھائیو اور بہنو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوی ممبئی ائیرپورٹ کا افتتاح کیا، ممبئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کیا
October 08th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور ملک کے نام وقف بھی کیا۔ معزز مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے تمام شرکا کو گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حالیہ وجے دشمی اور کوجاگری پورنیما کی تقریبات کا ذکر کیا اور آنے والے دیوالی تہوار کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیر اعظم 8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 07th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً3 بجے نوی ممبئی پہنچیں گے اور نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعدوزیر اعظم تقریباً3:30 بجےنوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلےکا افتتاح کریں گے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا آغاز اور اور قوم کو وقف بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے ممبئی میٹرو کے سفر کے یادگار لمحات کو مشترک کیا
October 06th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میٹرو میں اپنے سفر کے یادگار لمحات کو مشترک کیا۔وزیر اعظم نے ممبئی میٹرو لائن 3 کے آرے جے وی ایل آر سے بی کے سی سیکشن کے افتتاح پر ممبئی کے لوگوں کو مبارکباد دی
October 05th, 09:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میٹرو لائن 3، فیز – 1 کے آرے جے وی ایل آر سے بی کے سی سیکشن کے افتتاح پر ممبئی کے لوگوں کو مبارکباد دی۔