کابینہ نے ‘سیمی کان 2.0’ کی منظوری دی- حکومت نے بھارت میں سیمی کنڈکٹر شعبے کے لیے طویل مدتی پالیسی معاونت کے اپنے عزم کو پورا کیا
July 15th, 04:30 pm
وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے بھارت میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے ایکو نظام کی ترقی کے لیے ’’سیمی کان 2.0‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر 1,27,500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے اور سماجی تحفظ کے معاہدے پر ایک مضمون شیئر کیا
July 15th, 12:58 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) سمیت سماجی تحفظ کے معاہدے پر لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا اور اسے بھارت-برطانیہ شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ دونوں معاہدے بھارت اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید گہرا کریں گے اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزائم کو ان کے عوام کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کریں گے۔آسٹریلیا میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 09th, 03:22 pm
میں اپنی گفتگو کا آغاز اس سرزمین کے روایتی مالکوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کرنا چاہوں گا، جہاں ہم آج جمع ہیں اور ان کے ماضی، حال اور آنے والی نسلوں کے لئے اپنے احترام کا اظہار کرتا ہوں۔آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی باشندوں سے وزیر اعظم کا خطاب
July 09th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملبورن کے مارول اسٹیڈیم میں آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی برادری کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔India-Indonesia Joint Statement on the State Visit by Prime Minister of India to Indonesia
July 07th, 05:15 pm
At the invitation of Indonesian President Prabowo Subianto, PM Modi is on a State Visit to Indonesia from 6-8 July 2026. PM Modi's visit reflects the shared commitment of the two leaders to achieve a substantial upward trajectory in the India-Indonesia Comprehensive Strategic Partnership. The two leaders held discussions at Istana Merdeka in Jakarta, covering the full spectrum of bilateral relations.راجستھان کے بلوترا میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 04th, 12:50 pm
مجھے بتایا گیا کہ آج راجستھان میں 10-12 ہزار مقامات پر اس پروگرام کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے ہیں۔ اور میں ابھی سکرین پر دیکھ رہا تھا؛ میں نے جدھر دیکھا، مجھے ہر جگہ لوگ نظر آئے۔ میں راجستھان کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بھی سلام کرتا ہوں، جو راجستھان کے کونے کونے میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بالوترا میں تقریباً 1.06 لاکھ کروڑ روپئے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
July 04th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بالوترا میں تقریباً 1.06 لاکھ کروڑ روپئے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ شدید گرمی کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں یہاں جمع ہونے والے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے اس بات کا مظہر قرار دیا کہ موجودہ حکمرانی پر ان کا اعتماد بڑھا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ’’ میں راجستھان کی سرزمین کا اس بے پناہ تعاون کے لئے مقروض ہوں، جو ہماری حکومت کی کوششوں پر آپ کے زبردست اعتماد کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے‘‘۔سولہویں ہند-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ
July 02nd, 10:22 pm
مشترکہ ترقی، خوشحالی اور لچک کے لیے اسٹریٹجک ہم آہنگی اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیناوزیر اعظم کے ’من کی بات‘ کی 135ویں قسط میں خطاب کا اردو ترجمہ 28.06.2026
June 28th, 11:30 am
مجھے ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سب سے ایک بار پھر جڑ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ سال 2026 کا نصف اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ ان چھ مہینوں میں، ہم نے ’من کی بات‘ میں اپنے ہم وطنوں کی بے شمار کام یابیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جون میں بھی، ملک نے کچھ ایسی کام یابیاں حاصل کی ہیں جو ہر شہری کو فخر سے سرشار کرتی ہیں۔ یہ کام یابیاں ملک کی سلامتی اور خود انحصاری سے جڑی ہیں۔ حال ہی میں، مجھے کولکتہ میں بحریہ سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں، آئی این ایس دوناگری، آئی این ایس سنشودهک، اور آئی این ایس اگرے کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ ان جہازوں کا ڈیزائن سے لے کر تیاری تک سب کچھ دیسی ہے۔کولکتہ میں آئی این ایس اگرے، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کی ٹرائی کمیشننگ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 21st, 12:51 pm
آج کا دن کئی اعتبار سے خاص ہے۔ آج پوری دنیا بین الاقوامی یوم یوگا منا رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسی موقع پر مجھے بنگال کی اس عظیم سرزمین پر آنے کا موقع ملا۔ یہ وہ سرزمین ہے جس نے ہندوستان کے افکار کو نئی سمت دی ہے۔ جس نے ہندوستان کی نشاۃ ثانیہ کو رفتار بخشی ہے اور جس نے صدیوں تک ہندوستان کو سمندری راستوں کے ذریعے دنیا سے جوڑے رکھا ہے۔ آج اسی دھرتی پر آتم نربھر بھارت، محفوظ بھارت اور وکست بھارت سے متعلق ایک اہم پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے آئی این ایس اگرے، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسے آج 21 جون کو ”ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اور یہ ایک نہایت حیرت انگیز اتفاق ہے کہ آج ہی کے دن ہم نے بھارت کے سب سے جدید ہائیڈروگرافی جہاز ”آئی این ایس سنشودھک“ کو کمیشن کیا ہے۔ میں بھارتی بحریہ کو، ان منصوبوں سے وابستہ تمام سائنس دانوں، انجینئروں، مزدوروں اور میرے پیارے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکتہ، مغربی بنگال کے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ پر تین دیسی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے بحری جہازوں – آئی این ایس دوناگیری، آئی این ایس سنشودھک اور آئی این ایس اگرے کو کمیشن کیا
June 21st, 12:50 pm
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج کولکتہ، مغربی بنگال کے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ پر تین دیسی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے بحری جہازوں – آئی این ایس دوناگیری، ایک جدید اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس سنشودھک، ایک سروے ویزل (بڑا) اور آئی این ایس اگرے، ایک اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ – کو کمیشن کیا۔ یہ شمولیتیں ملک کی آپریشنل صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گی، سمندری ڈومین کے بارے میں آگاہی کو بڑھائیں گی، اور جغرافیائی سیاسی خطرات کے خلاف ہمارے ساحلی پانیوں کی سلامتی کو مضبوط کریں گی۔ تینوں جہازوں کو انڈین نیوی کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا تھا اور کولکتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (GRSE) نے تعمیر کیا تھا، جس میں بھارتی صنعت کی وسیع پیمانے پر شرکت شامل تھی، بشمول 200 سے زیادہ MSMEs۔ 75 فیصد سے زیادہ کے دیسی مواد کے ساتھ، یہ جہاز بھارت کے آتمِ نربھر بھارت کے عزم کا بھی ثبوت ہیں۔وزیراعظم نے ہند-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کو دوطرفہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی
June 17th, 10:03 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ہند-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی 15 جولائی 2026 سے نافذ ہو جائے گا۔وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کی گیارہویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی
June 11th, 08:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر ، نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی 11 ویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس سال کا موضوع 'وکست بھارت@2047 کے لیے جامع انسانی ترقی' تھا ۔ اس میں 28 ریاستوں اور 5 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے وزرائے اعلی ، لیفٹیننٹ گورنر اور منتظمین نے شرکت کی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب تمام 28 ریاستوں کے وزرائے اعلی نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی ۔دمن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد رکھنے اور عوام کے نام وقف کرنے کی تقریب میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا اردو متن
June 05th, 07:20 pm
دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے منتظم جناب پرفل بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میری ساتھی محترمہ کالابین ڈیلکر، دمن میونسپل کونسل کی صدر محترمہ دیپیکا ٹنڈیل جی، دمن ضلع پنچایت کے چیئرمین جناب دھرم بابو پٹیل، سلواسا میونسپل کونسل کے چیئرمین جناب سومناتھ دیورے جی، دادرا و نگر حویلی ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ نیشا بھوسر جی، دیو میونسپل کونسل کے چیئرمین جناب ہریش کپاڈیا جی، دیو ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ کوٹیا رنجیتا بین اور یہاں کثیر تعداد میں موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دمن میں تقریباً 2,970 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
June 05th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دمن میں تقریبا 2,970 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، انہیں قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ مقامی رہنماؤں اور شہریوں کے اجتماع کا اعتراف کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز زبردست عوامی شرکت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ۔ اپنے پچھلے دورے کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح ان کا سابقہ مشاہدہ حقیقت میں بدل گیا تھا ، اور یہ خطہ اب فخر کے ساتھ قوم کے متنوع اور متحرک جوہر کی نمائندگی کرتا ہے ۔ جناب مودی نے کہا ’’دمن منی انڈیا کی ایک زندہ مثال بن گیا ہے ، جہاں مختلف خطوں کے لوگوں کی رہائش گاہ پورے ملک کی ایک خوبصورت جھلک پیش کرتی ہے‘‘۔میانمار کے صدر کے دورۂ ہند کے موقع پر بھارت اور میانمار کا مشترکہ اعلامیہ
June 01st, 07:16 pm
وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی کی دعوت پر، ریپبلک آف دی یونین آف میانمار کے صدر، عالی جناب یو من آنگ ہلینگ نے 30 مئی سے 3 جون 2026 تک ہندوستان کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا۔گجرات کے شہر وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
May 11th, 06:15 pm
گجرات کے مقبول وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، نائب وزیرِ اعلیٰ ہرش سنگھوی جی، مرکزی وزیر اور بانی ٹرسٹی منسکھ بھائی مانڈویہ، سرداردھام کے صدر گاگجی بھائی ستاریا جی، دشینت بھائی پٹیل، پنکج بھائی پٹیل، ریاستی بی جے پی صدر جگدیش وشوکرما جی، اسٹیج پر موجود گجرات حکومت کے تمام وزراء، تمام عطیہ دہندگان، ٹرسٹیز، معزز مہمانانِ گرامی، اور گجرات کے کونے کونے سے یہاں تشریف لانے والے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کا افتتاح کیا
May 11th, 06:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اسی روز جب سومناتھ مندر اپنی 75ویں سالگرۂ تقدیس منا رہا تھا، وزیرِ اعظم نے وڈودرا میں سردار دھام کے ایک معزز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے افتتاح اور روحانی یادگار تقریب کے اس خوشگوار اتفاق کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر دشینت اور دکشا پٹیل کمپلیکس کا افتتاح کرنے، تدریس سے متعلق ٹیچنگ اسسٹنس اسکیم کا آغاز کرنے اور متعدد تعلیمی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے دوران وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو نوجوانوں کے مستقبل کے کیریئر کے لیے لانچنگ پیڈ قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا، چند گھنٹے قبل میں پربھاس پٹن میں سومناتھ امرت مہوتسو منا رہا تھا، اور اب ہم یہاں تبدیلی لانے والے تعلیمی اداروں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ ہم آہنگی اس بات کی علامت ہے کہ تاریخی ورثہ اور ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 10th, 03:45 pm
سائبرآباد کی صلاحیت قومی اور عالمی دونوں طرح کی ہے۔ یہ تلنگانہ اور ملک کی تیز رفتار ترقی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اس لیے آج سائبرآباد سے تلنگانہ کو ملک کے ایک بڑے مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے لیے کئی بڑے پروجیکٹوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جن پراجکٹس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ان سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور تلنگانہ کا رابطہ مضبوط ہوگا۔ میں تلنگانہ کے عوام کو ان منصوبوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا
May 10th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حیدرآباد کی اس تبدیلی آمیز اہمیت کو اجاگر کیا جو اسے قومی اور عالمی سطح پر ایک نمایاں مرکز بناتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ تلنگانہ اور پورے ملک کی تیز رفتار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور آج شروع کیے گئے متعدد بڑے منصوبے تلنگانہ کو ایک اہم مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی رابطہ کاری مضبوط ہوگی۔ انہوں نے ان منصوبوں پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔