اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 01:30 pm
اترپردیش کے مقبول عام وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی پنکج چودھری جی، جینت چودھری جی ، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی، حکومت اترپردیش کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اراکین اسمبلی، اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے نمو بھارت آر آر ٹی ایس کا افتتاح کیا اور دہلی-میرٹھ نمو بھارت راہداری کو قوم کے نام وقف کیا
February 22nd, 01:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میرٹھ میں نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو روٹ کا افتتاح کیا اور اس پروجیکٹ کو ’وکست اتر پردیش‘ اور ’وکست بھارت‘ کے لیے توانائی کا ایک نیا وسیلہ قرار دیا ۔ یہ ایسی پہلی تقریب جس میں ہندوستان میں پہلی بار ایک ہی دن ایک ہی پلیٹ فارم سے ریپڈ ریل اور میٹرو سروس دونوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم نے مرادآباد سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے مالی مدد کو منظوری دی
January 31st, 05:12 pm
نئی دہلی، 31 /جنوری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے مرادآباد سڑک حادثہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی مالی مدد دیے جانے کو منظوری دی ہے۔ مزید برآں حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کے لئے فی کس 50000 روپئے کی مالی مدد کو بھی منظوری دی گئی ہے۔