بھارت-تھائی لینڈ کلیدی شراکت داری کے قیام کے سلسلے میں مشترکہ اعلانیہ

April 04th, 07:29 pm

03-04 اپریل 2025 کے دوران، جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کیا اور مملکت تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹارن شیناواترا کی دعوت پر بنکاک میں چھٹویں بم اسٹیک سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی کا بنکاک میں گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شیناواترا نے رسمی استقبال کیا۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کے ساتھ وزیر اعظم نے شاہی دیوان میں رائل سامعین سے ملاقات

April 04th, 07:27 pm

وزیر اعظم نے آج تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگکورن فرا وجیراکلاوچاویہوا اور مہاراج ملکہ سوتھیدا بجراسودھابیملاکشنا کے ساتھ بنکاک کے دوسیت محل میں دیوان شاہی میں رائل سامعین سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

April 04th, 04:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم محترم جناب کے پی شرما اول سے آج بنکاک میں چھٹی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

April 04th, 03:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ۔

Prime Minister’s visit to Wat Pho

April 04th, 03:36 pm

PM Modi with Thai PM Paetongtarn Shinawatra, visited Wat Pho, paying homage to the Reclining Buddha. He offered ‘Sanghadana’ to senior monks and presented a replica of the Ashokan Lion Capital. He emphasized the deep-rooted civilizational ties between India and Thailand, strengthening cultural bonds.

چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت :اقدامات کی فہرست

April 04th, 02:32 pm

بمسٹیک خطے میں یو پی آئی اور ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطہ۔

وزیر اعظم کی بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات

April 04th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس کے پہلو بہ پہلو بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب(ایچ ای ) جناب شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔

چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب

April 04th, 12:59 pm

آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی

April 04th, 12:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔

وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی

April 04th, 12:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔

بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

April 04th, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹیک سرابراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین اور میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے تھائی حکومت کی جانب سے راماکین کی دیواری پینٹنگ کی عکاسی کرنے والے آئی اسٹامپ کے اجراء پر روشنی ڈالی

April 03rd, 09:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی حکومت کی جانب سے راماکین کی دیواری پینٹنگ کی عکاسی کرنے والے آئی اسٹامپ کے اجراء پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی

April 03rd, 08:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جناب تھاکسن شیناواترا سے ملاقات کی۔ دونوں نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے تھائی لینڈکی وزیراعظم سے ملاقات کی

April 03rd, 08:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیتونگ تارن شیناواترا سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شیناوترا نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اکتوبر 2024 میں وینتیانے میں آسیان سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا تھائی لینڈ کا دورہ

April 03rd, 08:36 pm

بھارت۔ تھائی لینڈ دفاعی شراکت داری کے قیام پر مشترکہ اعلامیہ

وزیر اعظم نریندرمودی نے پالی زبان میں تحریر کردہ ٹیپیٹاکا کی ایک کاپی پیش کرنے پر تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

April 03rd, 05:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹرن شیناوترا کا پالی زبان میں تحریر کردہ ٹیپیٹاکا کی ایک کاپی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پالی کو ایک خوبصورت زبان کے طور پر سراہا ، جس میں بھگوان بدھ کی تعلیمات کا جوہر ہے ۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےپریس بیان کااردوترجمہ

April 03rd, 03:01 pm

میں 28 مارچ کے زلزلے میں ہونے والےجانی نقصان پر ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور ہم سب زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے تھائی رامائن، راماکیان کی دلکش کارکردگی کا مشاہدہ کیا

April 03rd, 01:02 pm

بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان گہرے ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں تھائی رامائن، راماکیان کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔

پی ایم مودی تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچے

April 03rd, 11:01 am

وزیر اعظم نریندر مودی تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچ گئے۔ وہ بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ

April 02nd, 02:00 pm

وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔